تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بہار کے پنچایتی سرکاری عمارتوں میں صفائی کرنے والے اور گارڈز تعینات کیے جائیں گے تاکہ عمارتیں اور ان میں رکھا گیا سامان محفوظ رہے۔ اس کے علاوہ عمارت کی باقاعدگی سے صفائی کی جا سکے ۔
اس کے لیے محکمہ پنچایتی راج کی طرف سے ایک تجویز بھی تیار کی جا رہی ہے۔ پنچایتوں میں گارڈز اور صفائی کرنے والوں کی بھرتی کنٹریکٹ پر ہوگی۔
ساتھ ہی محکمہ کی جانب سے تجویز تیار کرنے کے بعد اس کے لیے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد گارڈز اور صفائی کرنے والوں کی تقرری کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار اس کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر درخواست دے سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
گجرات کی عائشہ کی موت کے ذمہ دارشو ہر کو ۱۰ سال کی جیل
سہرسہ: بیٹے کو جیل سے رہا کرانے کے لیے آئی ایک خاتون سے مساج کرواتے ہوئے تھانے دار کی ویڈیو وائرل
تاہم اس کے انتخاب کا میرٹ کیا ہوگا اور انہیں اعزازیہ کے طور پر کتنی رقم دی جائے گی اس پر ابھی بحث جاری ہے۔ توقع ہے کہ اس بارے میں بہت جلد کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
یہاں محکمہ کے افسران بتاتے ہیں کہ پنچایتی سرکاری عمارتوں میں کرسیاں، میز، کمپیوٹر، فائل، پنکھے وغیرہ موجود ہوتی ہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ پنچایت کی یہ سرکاری عمارت مکھیا تعمیر کرے گا۔ اس کی تعمیر کے لیے رقم گرام پنچایتوں کو کئی مراحل میں فراہم کی جاتی ہے۔ تاہم زمین کی نشان دہی میں تاخیر کی وجہ سے اب تک صرف 1500 پنچایت سرکاری بھون تعمیر نہیں ہو پایا ہے ۔ وہیں محکمہ کا ہدف تھا کہ 2021 تک 3200 پنچایتی سرکاری بھون تعمیر کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھ سکتے
- سکشمتا – 2 کا رزلٹ ڈاؤن لوڈ کریں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!