اہم خبریںبہارتعلیم و روزگارمشرقی چمپارن

بہار بورڈ کی کھل گئی پول، گاڑی کی ہیڈلائٹ جلا کر رات آٹھ بجے تک لیا گیا انٹرمیڈیٹ کا امتحان،دیکھیں Video

  • موتیہاری سے تقریباً تین کلومیٹر دور مہاراجہ ہریندر کشور کالج میں امتحان دو بجے شروع ہونا تھا لیکن یہاں نظام بالکل ٹھیک نہیں تھا جس کی وجہ سے طلباء کو گھنٹوں بعد دیا گیا سوالیہ پرچہ

بہار،3 فروری (قومی ترجمان) بہار کے موتیہاری سے وائرل ویڈیو سے بہار بورڈ کی پول کھل گئی ہے ۔ جہاں کالج میں لائٹ کا انتظام نہیں ہونے کی وجہ سے تھی پولیس گاڑی کی ہیڈ لائٹ جلانی پڑی ۔ اس کے علاوہ یہاں طلبہ کے بیٹھنے کے لیے بھی مناسب انتظام نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے والدین نے خوب ہنگامہ کیا۔

موتیہاری سے تقریباً تین کلومیٹر دور مہاراجہ ہریندر کشور کالج میں امتحان دو بجے شروع ہونا تھا، لیکن یہاں نظام بالکل ٹھیک نہیں تھا۔ حیران کن بات یہ تھی کہ کالج میں لائٹ کا انتظام نہیں تھا ۔ جس کے بعد طلباء نے گاڑیوں کی لائٹ اور کرائے کے جنریٹر طلباء نے امتحان دیا۔ اس دوران پولیس کو سختی کے ساتھ موجود رہنا پڑا۔ مقررہ وقت پر امتحان شروع نہ ہوسکا تو والدین اور امتحان دینے والوں میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ امتحان مرکز میں بیٹھنے کے انتظامات میں خرابی کی وجہ سے شام 4 بجے تک طلبا کو سوالیہ پرچہ اور کاپیاں نہیں دی گئی۔

واضح ہو کہ دوسری شفٹ کا وقت دوپہر 01:45 سے 05:00 بجے تک مقرر تھا ۔

ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی صدر ایس ڈی ایم سمیت تین تھانوں کی پولیس اور دیگر افسران امتحان مرکز پر کالج پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد امتحان شروع ہوسکا ۔

بیٹھنے کے انتظامات میں خرابی کی وجہ سے امتحان ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

اندھیرا ہونے پر جنریٹر کی روشنی میں امتحان لیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی برآمدے میں بیٹھے امتحانی امیدواروں کو پولیس کی گاڑی سے لائٹ جلا کر روشنی دکھائی گئی۔ طلباء نے بتایا کہ وہ دور دراز کے دیہی علاقوں میں رہتے ہیں۔ امتحان میں تاخیر کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کیونکہ اسے اگلے دن دوبارہ پیپر دینے آنا تھا۔ اس معاملے میں ضلع مجسٹریٹ ششرت کپل اشوک نے کہا کہ بیٹھنے کے انتظامات میں خرابی کی وجہ سے امتحان ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا ہے۔ موتیہاری کے ڈی ای او کو معاملے کی جانچ کرکے رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

ان خبروں کو بھی پڑھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button