پٹنہ : ڈاکٹر محمد نور اسلام کنٹرولر آف اکزامنیشن بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، پٹنہ نے جناب منوج کمار،( آئی اے ایس)،چیئر مین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے حکم کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ درجہ فوقانیہ اور مولوی امتحانات 3 202 کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں 30 اکتوبر تک اور Private Permission کی تاریخ میں 25 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔
کنٹرولر آف اگزامنیشن مدرسہ بورڈ نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ جناب چیئرمین نے مدارس کے صدرالمدرسین ، گارجین حضرات بالخصوص طلباء و طالبات کی پریشانی کو ملحوظ رکھتے ہوئے رجسٹریشن کی تاریخ اور Private Permission کی تاریخ میں توسیع کی ہے تا کہ ایک بھی طالب علم خواہ وہ شہری علاقہ میں قیام پذیر ہوں یا دہاتی علاقہ میں رہتے ہوں، کوئی بھی مدرسہ بورڈ کے فوقانیہ مولوی 2023 کے امتحانات سے متعلق رجسٹریشن و پرمیشن سے کسی بھی صورت میں محروم نہ رہ جائیں۔
جناب محمد سعید انصاری سکریٹری بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے مدارس کے صدر المدرسین سے گزارش کی ہے کہ توسیع شدہ پروگرام کے درمیان ہی متعلقہ مدرسہ کے طلباء و طالبات کے رجسٹریشن و پرائیویٹ پرمیشن کی ذمہ داری بحسن خوبی انجام دینے کی یقینی طور پر کوشش کریں ، آئندہ کسی طرح کی توسیع نہیں کی جاۓ گی ۔
ڈاکٹرمحمد نور اسلام نے مدارس کے صدر المدرسین کو ہدایت دی ہے کہ وہ طلباء و طالبات کے ذریعہ فراہم کرائے گئے Candidate Application Registration Form میں جو اطلاعات موجود ہیں اسے من و عن آن لائن رجسٹریشن کے دوران بھریں تاکہ طلباء وطالبات کی تفصیلات میں کسی طرح کا کوئی تضاد پیدا نہ ہو۔
مزید اخبار کے ذریعہ بار بار اطلاع دی جاتی رہی ہے کہ پرائیویٹ امیدوار ایک درجہ سے دوسرے درجہ کا امتحان سے متعلق رجسٹریشن فارم پر کرنے میں تین سال کا وقفہ لازمی ہے۔ساتھ ہی ملحقہ مدارس میں تدریسی فرائض انجام دینے والے اساتذہ کرام جو مدرسہ نظامیہ سے پاس ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ مدرسہ بورڈ سے بھی اپنی لیاقت کی شروعات کریں تو ایسے استاد پرائیویٹ پریشن کے بعد براہ راست درجہ فوقانیہ میں رجسٹریشن کرانے کا جواز رکھتے ہیں۔ساتھ ہی کنٹرولر آف اکزامینشن نے یہ بھی بتایا کہ جو بھی مسائل میں رجسٹریشن یا پریشن کے سلسلے میں اس کے حل کیلئے آئی ٹی سیکشن سے ہی رجوع کریں، مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ پر کئی موبائل کے نمبرات کا اندراج کر دیا گیا ہے۔