دہلی

بھارت میں ہائی اسپیڈ انٹر نیٹ کے لیے ملک کے 13 شہروں میں 5G سروس کا آغاز

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو انڈیا میں 5 جی ٹیلی فونک خدمات کی شروعات کر دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں موبائل فون پر الٹراہائی اسپیڈ انٹر نیٹ کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ دہلی میں منعقدہ انڈیا موبائل کانگریس 2022 پرو گرام کے اسٹیج سے وزیر اعظم مودی نے اس سروس کی شروعات ملک کے چندہ شہروں میں کی۔ جس میں بنگلور ، حیدر آباد ، دہلی ، چندی گڑھ ،گاندھی نگر ،احمد آباد، چینی ، پونے ، لکھنو، کولکتہ ، چنئی، پونے، جام نگر و غیرہ شامل ہیں۔

ہندوستان میں 5 جی تکنیکی صلاحیت دکھانے کے لئے ملک کے تین اہم ٹیلی کام آپر یٹرس نے ایک ایک کر کے وزیر اعظم کے سامنے ڈیمو د یا۔ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (آر آئی ایل) کے چیئر مین میکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے ممبئی کے ایک اسکول کے ٹیچر کو مہاراشٹر ، گجرات اور اوڈیشہ میں تین الگ الگ مقامات کو طلبا سے جوڑا۔

اگلے کچھ سالوں میں ہندوستان میں 5 جی انٹر نیٹ کی توسیع ہو گی۔ ہندوستان میں 5 جی سروس پر خرچ ہونے والی رقم کے 2035 تک 450 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔الٹراہائی اسپیڈ انٹر نیٹ کی حمایت کرنے میں اہل ،

پانچو میں نسل یا 5 جی سروس سے ہندوستانی معاشرہ ایک تبدیلی کی قوت کے طور پر نئے معاشی مواقع اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔

ہندوستان ٹیلی کام سیکٹر میں بنے گا ورلڈ لیڈر: اشونی وشنو

مرکزی وزیر اطلاعات و ٹیکنالوجی اشونی وشنو نے 5 جی سروس کے لانچنگ کے موقع پر کہا کہ پہلے ٹیلی کام میدان میں اپروول کے لئے اوسط وقت 300 دن کا تھا، اب یہ گھٹ کر صرف 7 دن رہ گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں از آف ڈوئنگ بزنس کا اثر نظر آرہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button