- اترپردیش انتخابی مہم کے دوران اسد الدین اویسی پر فائر نگ کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ اس کے بعد حیدر آباد کے تاجر نے ان
حیدر آباد ، 13 فروری ( قومی ترجمان ) حیدر آباد کے ایک تاجر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین ( AIMIM ) کے سربراہ اسد الدین اویسی کی سلامتی کے لیے 101 بکروں کی قربانی دی تھی ۔
دراصل یو پی انتخابی مہم کے دوران اسد الدین اویسی پر فائر نگ کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ اس کے بعد حیدر آباد کے تاجر نے ان کی صحت یابی اور لمبی عمر کے لیے 101 بکروں کی قربانی دی تھی ۔ اس کے بعد پیٹا انڈیا کی جانب سے حیدر آباد کے تاجر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی جس کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
کون سی چڑیا ہے جو صرف پیتی ہے بارش کا پانی ؟ 99 فیصد لوگ نہیں جانتے صحیح جواب
جانوروں کے حقوق کی تنظیم پیپل فاردی ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیمل ( PETA ) نے اس معاملے کے بارے میں جاننے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا ۔
اس کے بعد سیکشن 4 اور 5 ( b ) کے تحت تلنگانہ پر میبیشن آف اینیمل اینڈ برڈ سیکر یفائس ایکٹ 1950 کی دفعہ 6 اور 8 اور سیکشن 11،3 ( 1 ) ( a ) ، ( ) ( 111 ) اور 38 ( 3 ) ( PCA ) ایکٹ ، 1960۔ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔واضح رہے کہ تاجر نے 6 فروری کو مدن پیٹ کالونی ، حیدر آباد میں بکروں کی قربانی دی تھی ۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں