بہار

اساتذہ کی بنیادی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ اس ماہ سے ملے گی تنخواہ، 27 جنوری سے نکال سکیں گے پے سلپ

  • اساتذہ کی بنیادی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ اس ماہ سے ملے گی تنخواہ
  • محکمہ تعلیم نے خود تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کو گرین سگنل دے دیا ہے۔
  • 15 فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہ اپریل 2021 سے دی جانی ہے

بہار : 19 جنوری (قومی ترجمان) ساڑھے تین لاکھ کنٹریکٹ اساتذہ کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ تمام اساتذہ کی تنخواہیں خصوصی کیلکولیٹر کی مدد سے اضافہ کے ساتھ طے کر دی گئیں ہیں۔ 27 جنوری سے اساتذہ اپنی تنخواہ کی سلپ نکال سکیں گے۔ محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے باضابطہ شیڈول بھی طے کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق تمام ڈی ای اوز 20 جنوری تک اپنے متعلقہ اضلاع میں تنخواہ سے متعلق ڈیٹا پورٹل پر اپ لوڈ کر دیں گے۔21 سے 25 جنوری تک تنخواہوں کے تعین پر اساتذہ اعتراض درج کر سکتے ہیں۔

محکمہ تعلیم ان اعتراضات کو دور کرے گا۔ جن اساتذہ کے مسائل حل ہو جائیں گے، ان کو تنخواہ جنوری سے اضافے کے ساتھ مل جائے گی۔ باقی لوگوں کے مسائل کے حل کے بعد تنخواہ ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم نے خود تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کو گرین سگنل دے دیا ہے۔15 فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہ اپریل 2021 سے دی جانی ہے۔ ریاستی حکومت نے اسے قبول کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button