آدھار کارڈ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر۔ اگر آپ کا آدھار دس سال پرانا ہے تو اسے اپ ڈیٹ کرالیں
پٹنہ : آدھار اپ ڈیٹ کے لیے ضلع میں ایک خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو اپنا آدھار اپ ڈیٹ کرنے میں آسانی ہو۔ اگر کسی بھی شخص کو آدھار بنائے ہوئے 10 سال یا اس سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے تو اپنے قریبی آدھار مرکز پر جائیں اور اسے اپ ڈیٹ کریں۔ آدھار اپ ڈیٹ کا عمل بہت آسان ہے۔
اس کے لیے شناخت کے ثبوت (POI) اور پتے کے ثبوت (POA) کی اصل کاپی کسی بھی قریبی آدھار مرکز پر لے جائیں اور آدھار کو اپ ڈیٹ کریں۔
آدھار اپ ڈیٹ کے لیے 50 روپے فیس مقرر ہے۔ منگل کو ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے آدھار مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ کا موبائل نمبر آدھار سے منسلک ہے تو آپ آبادیاتی تفصیلات جیسے نام، پتہ، تاریخ پیدائش، جنس وغیرہ کو بھی آن لائن اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آبادیاتی تفصیلات کو اپڈیٹ نہیں کرنا ہے صرف دستاویزات کو اپ ڈیٹ کرنا ہے تو اس کی فیس 25 روپے ہے، جب کہ اگر کچھ درست کرنا ہو تو فیس 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ڈی ایم نے کہا کہ مختلف سرکاری اسکیموں اور خدمات حاصل کرنے کے لیے آدھار نمبر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان اسکیموں اور خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے، باشندوں کو اپنی تازہ ترین ذاتی تفصیلات کو آدھار میں اپ ڈیٹ رکھنا چاہیے تاکہ آدھار کی تصدیق یا دیگر تصدیقی خدمات حاصل کرنے میں کوئی دقت نہ ہو۔