دربھنگہ کی متھیلا یونیورسٹی میں 806 ملازمین کی یونیفارم کی خریداری میں بھی گڑبڑی

سابق وی سی کے دور میں پوسٹ گریجویٹ محکمہ سمیت الحاق شدہ کالجوں میں 753 مرد اور 53 خواتین ملازمین کی یونیفارم خریدنے کے نام پر لاکھوں کی مالی بے ضابطگیاں

دربھنگہ، 1 فروری – للت نارائن متھیلا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر سریندر کمار سنگھ کے دور میں غلط تقرریوں، مالیاتی لین دین میں بے قاعدگیوں اور دیگر الزامات کی گزشتہ چار دنوں سے خصوصی آڈٹ ٹیم چھان بین کر رہی ہے ۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں
راج بھون کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر سابق وی سی کے دور میں پوسٹ گریجویٹ محکموں اور الحاق شدہ کالجوں میں 753 مرد اور 53 خواتین ملازمین کی یونیفارم خریدنے کے نام پر لاکھوں کی مالی بے ضابطگیوں کا آڈٹ ہوا ہے۔
اسی طرح اسٹیٹ ایجوکیشنل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ، پٹنہ کی طرف سے دو کروڑ 53 لاکھ 27 ہزار سے تعمیر کردہ امتحانی عمارت کی تعمیر کے نام پر، جوبلی ہال کی 70 لاکھ روپے سے تزئین و آرائش، اے پی جے عبدالکلام وومنس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے لیے 6 کروڑ 51 لاکھ روپے اسی طرح اکیڈمک انتظامی عمارت کے تعمیراتی کام میں ناقص بلڈنگ میٹریل کے استعمال میں بھی بے ضابطگیوں کی فائلیں کھل رہی ہیں۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں
- انٹرمیڈیٹ پاس اقلیتی طالبات کو ملے گا ₹15,000 کی رقم!
- گوپال گنج میں فروغِ اردو کارواں کی جانب سے اردو میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی
- بریکنگ نیوز: وسطانیہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان، چیک کریں رول نمبر سے

بحوالہ: روزنامہ جاگرن