بہارتعلیم و روزگار

فوقانیہ اور مولوی کا ڈمی ایڈمٹ کارڈ جاری

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2025 کا ڈمی ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیا ہے ۔ اس کو نیچے دیے گئے آنلائن لنک کے ذریعے طلباء ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔

फौकानिया व मौलवी परीक्षा 2025 का शेड्यूल

یاد رہے کہ ڈاکٹر محمد نور اسلام کنٹرولر آف اکزامنیشن بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجو کیشن بورڈ پٹنہ نے جناب عبد السلام انصاری سکریٹری بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے حوالے سے تمام نامزد مدارس کے پرنسپل / صدر مدرس / گارجین اور اور طلباء و طالبات کو اطلاع دی ہے کہ مورخہ 07 جنوری 2025 سے سے 08 جنوری 2025 تک کمشنری وار فوقانیہ اور مولوی امتحانات سال 2025 کا داخلہ کارڈ / رجسٹریشن کارڈ کی ہارڈ کاپی و عملی امتحان کا اجمالی خاکہ، بلینک مارکس فولیو دفتر مدرسہ بورڈ کے شعبہ امتحانات ، 05 ودیاتی مارگ پٹنہ و علاقائی دفتر پورنیہ سے وقت : 10 بجے سے 5 بجے شام تک تقسیم کیا جائے گا۔

Fauquania Admit card

پٹنہ دفتر سے مورخہ 07.01.2025 کو ترہت و دربھنگہ کمشنری 08.01.2025 کو اس کے علاوہ دیگر کمشنری کے مدارس کے ذمہ دار مدرسہ بورڈ سے حاصل کریں گے۔ وہیں علاقائی دفتر پورنیہ سے مورخہ – 07.01.2025 کو پورنیہ کمشنری، مورخہ – 08.01.2025 کو بھاگلپور اور کوسی کمشنری کے صدر مدرسین کو تمام کا غذات موصول کرائے جائیں گے۔ وقت پر تشریف لاکر لازمی طور پر متعلقہ کا غذات کی وصولیابی یقینی بنائیں۔ اور مورخہ 10.01.2025 سے قبل طلبا و طالبات کو لازمی طور پر فراہم کرادیں تا کہ طلبا و طالبات کو امتحان میں شریک ہونے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ ساتھ ہی طلبا و طالبات کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ مدارس سے فراہم کئے گئے داخلہ کارڈ ہی امتحان مرکز پر لیکر جائیں گے ۔

Molvi Admit card

امتحان سے متعلق ضروری ہدایات :۔

درجہ فوقانیہ کے سبھی موضوعات یکساں ہیں ، اختیاری مضمون کی گنجائش نہیں ہے۔

. مولوی معیار کے امتحان میں مولوی آرٹس ، مولوی سائنس ، مولوی کامرس اور مولوی اسلامیات پر مشتمل چار اسٹریم ہیں۔

. مولوی آرٹس میں پانچ اختیاری موضوعات ہیں جس میں سے کسی تین موضوع کا امتحان ایک امید وار کو دینا ہے جو کل 300 نمبرات پر مشتمل ہونگے۔

. ختیاری موضوعات کا امتحان پانچ نشست میں لئے جائیں گے جن امیدواروں نے جو اختیاری تین موضوعات کا Option لیا ہے اس کا امتحان جس دن ہے اسی دن اپنے پرچہ کا امتحان ہندی / انگریزی اور فارسی زبان میں سے کسی ایک زبان میں امتحان میں شریک ہو کر امید وار کو امتحان دینے کا اختیار ہوگا لیکن تینوں زبان کے امتحانات ایک ساتھ ہوں گے اور امتحان دہندگان Option کے مطابق امتحان دینگے۔

. مولوی سائنس میں صرف ایک حیاتیات یا حساب (Biology/Math) دونوں امتحان ایک ساتھ ہوں گے ۔ امیدوار منتخب موضوع کے اعتبار سے امتحان دینگے۔

. اسی طرح مولوی کامرس میں بھی ایک اختیاری پیپر ہے معاشیات یا انٹر پرینیورشپ لیکن مولوی اسلامیات میں زبان کے انتخاب کے علاوہ بھی موضوعات الگ نوعیت کے ہیں زبان کے علاوہ سبھی الگ معیاری موضوعات ہیں ۔

. درجہ فوقانیہ میں صرف سائنس مضمون کا پریکٹیکل امتحان (20+80) نمبر کے ہونگے ۔

. عملی امتحانات مولوی آرٹس میں صرف Home Science (700) مولوی سائنس میں عملی فرکس (30+70) کیمسٹری ( 30+70 عملی و نظریاتی Theory اور Practical امتحان ہو نگے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button