POSTS

بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے امتحانی پیٹرن میں کی جائیں گی مزید تبدیلیاں، ووکیشنل کورسز بھی شروع ہونے کی امید


پٹنہ ۔ 21 ستمبر 2023 (قومی ترجمان) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے امتحانی پیٹرن کا انداز  دھیرے دھیرے بدلتا ہوا دکھائی رہا ہے۔ امتحانی پیٹرن میں بہت سی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اس کے لیے مدرسہ بورڈ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے امتحانی پیٹرن میں کی جائیں گی مزید تبدیلیاں

وسطانیہ امتحان 2023 (ایولیوشن) کا رزلٹ جاری، یہاں ایک کلک کر کے چیک کر سکتے ہیں رزلٹ

فوقانیہ ،مولوی امتحان 2023 کا رزلٹ جاری ، بہار مدرسہ بورڈ نے جاری کیا نتیجہ، یہاں کلک کر کے چیک کریں رزلٹ


سوالیہ پرچہ کے ساتھ ہی امتحانی انداز میں بھی تبدیلی کی جائیں گی۔ فوقانیہ اور مولوی کے سالانہ امتحان 2024-25 میں کثیر انتخابی سوالات پوچھے جائیں گے۔ اس کے لیے علیحدہ OMR SHEET دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ فوقانیہ اور مولوی کے طلباء کی مارک شیٹس اور سرٹیفکیٹس بھی ڈیجی لاکر DigiLocker میں رکھے جائیں گے ۔



ووکیشنل کورس (vocational course) بھی شروع ہونے کی امید


خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ فوقانیہ اور مولوی کے طلباء کو جلد ہی ووکیشنل کورسز (vocational course) پڑھائے جائیں گے۔ اس ضمن میں کنٹرولر امتحانات نور اسلام نے کہا کہ ایسے پروفیشنل کورسز شروع کیے جا سکتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button