انور حسین نے بہار مدرسہ ایکٹ 2022 میں ترمیم و خالی اسامیوں پر اساتذہ کی بحالی کے لئے وزیر اعلی کو ارسال کیا مکتوب
مظفرپور: 18/ جولائی (قومی ترجمان ) آل انڈیا مسلم ببداری کارواں مظفرپور کے متحرک و فعال ضلعی صدر انور حسین نے بہار کے وزیر اعلٰی نتیش کمار کو ایک مکتوب ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بہار مدرسہ ایکٹ 2022 کو تمام مدارس ، تنظیموں اور بہار مدرسہ بورڈ کے ساتھ غور و فکر کے بعد تبدیل کیا جائے،
مدرسہ بورڈ میں چیئرمین کو بحال کیا جائے،تمام مداراس کی خالی آسامیوں پر اساتذہ کو بحال کیا جائے اور تمام مدارس میں سائنس اور کمپیوٹر اساتذہ کو بھی بحال کیا جائے۔ انہوں نے مکتوب کے ذریعے مزید مطالبہ کیا ہے کہ جن ملحقہ مدارس کی تنخواہیں روکی گئی ہیں ان مدارس کے اساتذہ کو جلد از جلد تنخواہ دی جائے۔ جن مدارس کو مدرسہ بورڈ سے منظوری لیٹر مل چکا ہے پھر بھی انہیں تنخواہ نہیں دی جارہی ہے،ایسے تمام مدارس کی فوری طور پر تفتیش کراکر ان کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔
انور حسین نے بہار مدرسہ ایکٹ 2022 میں ترمیم و خالی اسامیوں پر اساتذہ کی بحالی کے لئے وزیر اعلی کو ارسال کیا مکتوب
انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح ہندی اور اردو اسکولوں میں طلبہ و طالبات کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ آسانی سے ملتا ہے اسی طرح مدارس کے طلبہ و طالبات کو بھی تمام سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچایا جائے۔ تاکہ کسی بھی اسکیم میں کوئی امتیاز نہ ہو۔