آج کی اہم خبروں کے لئے بس ایک کلک کریں
24شوال المکرم 1442ھ/06/ جون/ 2021
ٹویٹر کو حکومت نے دی آخری وارننگ:قواعد مانیں نہیں تو نتائج کیلئے رہیں تیار
دہلی ( بی ایس این /قومی ترجمان بیورو) نئے آئی ٹی قواعد کو لیکر حکومت نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر کو آخری انتبا دے دیا ہے۔حکومت نے ٹویٹر کو ہندوستانی عہدیدار کو تقرری کا آخری موقع دیا۔اس کے ساتھ ہی سرکار نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسا نہیں کرنے پر کمپنی نتائج کیلئے تیار رہے۔ٹویٹر نے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کے پرسنل تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے نیلے بیج کو ہٹا دیا تھا۔تاہم ٹویٹر صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیے جانے پر ٹویٹر نے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کے پرسنل کے ٹوئٹر ہنڈل کو دوبارہ Re-verified کردیاہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
بی جے پی رہنماؤں کے گھروں کے باہر کسانوں کا زبردست احتجاج،جلائیں تینوں زرعی قوانین کی کاپیاں
ہفتہ کے روز کسانوں نے پنجاب اور ہریانہ میں بی جے پی قائدین کی رہائش گاہ کے قریب اور دیگر مقامات پر تینوں مرکزی زرعی قوانین کی کاپیاں جلائیں۔ پچھلے سال کسان زرعی قوانین سے متعلق آرڈیننس کے نفاذ کے دن کو ‘یوم انقلاب ‘ کے طور پر منا رہے ہیں۔ کسانوں نے سیاہ پرچم تھامے ہوئے ن قوانین کو واپس نہ لینے پر بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ ان قوانین سے کاشتکاری طبقہ "برباد ہوجائے گا۔امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا اور احتجاجی مقامات کے اطراف بیریکیڈس لگائے گئے تھے۔ متحدہ کسان مورچہ نے زرعی قوانین کے خلاف ‘سمورنا کرانتی دیواس’ کا مطالبہ کیا تھا۔ متعدد کسان تنظیمیں متحدہ کسان مورچہ کی سربراہی میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
مہاراشٹر میں انلاک شروع،مثبت شرح اور خالی آکسیجن بستروں کی بنیاد پر دی جارہی ہے چھوٹ
واضح ہوکہ کرونا کیسز میں کمی کے بعد اب مہاراشٹرا میں انلاک کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ اسے مجموعی طور پر 5 سطحوں پر کھولا جارہا ہے اور ہر شہر یا ضلع میں صرف مثبتیت کی شرح اور آکسیجن بستروں کی بنیاد پر چھوٹ دی جارہی ہے۔ مہاراشٹرا میں کورونا کیسوں میں اضافے کی وجہ سے دو ماہ سے زیادہ پابندیوں کے بعد ریاستی حکومت نے جمعہ کی رات کو نئے احکامات جاری کرتے ہوئے انلاک کرنے کا عمل شروع کردیا ہے ۔وہ شہر یا اضلاع جہاں مثبتیت کی شرح 5 فیصد سے کم ہے اور جہاں 25 فیصد سے کم آکسیجن بستر استعمال ہورہے ہیں وہ پہلی سطح پر ہیں۔ اس میں کل 10 اضلاع شامل ہیں ، جن میں ناگپور ، احمد نگر ،چندر پور ، جالنا شامل ہیں۔ جہاں مثبتیت کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے لیکن آکسیجن بستر 25 اور 40 فیصد کے درمیان استعمال ہورہے ہیں ، وہ دوسرے درجے پر ہیں۔ اس میں ہنگولی اور نندرور اضلاع شامل ہیں
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا اہم کردار،مختلف مقامات پر شجرکاری مہم شروع
واضح ہوکہ عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر تقاریب اور پروگرام منعقد ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز بھی پیش پیش نظر آئی۔سی آر پی ایف کی ایک سو چھہتر بٹالین نے وار پورہ کنزر،پٹن اور باباریشی میں عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں شجر کاری مہم چلائی۔اس مہم کا آغاز سی آر پی ایف کے کمانڈنگ افسر ویکرنت سارگن پانی نے کیا۔ اس موقع پر کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ ساتھ ہی سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے کافی تعداد میں شرکت کرکے مختلف اقسام کے درخت لگائے۔ادھر پٹن،وار پورہ اور باباریشی میں دو سو سے زیادہ درخت لگائے گئے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
کیجریوال نے دہلی میں تدریجی ان لاک کا کیا اعلان،ان شرائط کے ساتھ ہوگا کام
واضح ہوکہ راجدھانی دہلی میں کورونا کے اعداد و شمار میں گراوٹ کے ساتھ ہی بازاروں کو کھولنے اور میٹرو چلانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ حالات قابو میں ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 400 معاملے سامنے آئے ہیں۔اس کے پیش نظر اب معیشت کو پٹری پر لانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال لاک ڈاؤن جاری رہے گا لیکن کئی ساری ایکٹیوٹی میں چھوٹ دی جائے گی۔بازار اور مال کو آد ایون کی بنیاد پر کھولا جا رہا ہے۔وہیں میٹرو سروس شروع کی جائیں گی۔بچاس فیصد مسافروں کیلئے دہلی میٹرو چل سکے گی۔ضروری سامان کی دکانیں روز کھلیں گی۔بازاروں اور مال آڈ ای ون کی بنیاد پر صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک کھلیں گے۔اسی کے ساتھ ہی سرکاری دفاتر بھی کھولے جارہے ہیں۔لاک ڈاؤن چودہ جون تک بڑھا دیا گیا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سمیت آر ایس ایسکے کئ رہنماؤں کے اکاونٹوں پر ٹویٹر نے ‘بلیو ٹِک’ بحال کر دی
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے نیلی ٹک کو بحال کردیا ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے سنگھ کے بہت سے بڑے رہنماؤں کے ذاتی اکاؤنٹس سے بلو ٹک ہٹا دیا تھا ،ٹویٹر سے بلو ٹک ہٹانے کا مطلب ہوتا ہے کہ کمپنی نے اس اکاؤنٹ کو دن ویری فائ کردیا ہے۔ لیکن اس پر کافی تنازعہ کھڑا ہوا ہے۔ صرف یہی نہیں ، ملک کے نائب صدر وینکیا نائیڈو کے ذاتی اکاؤنٹ سے بلیو ٹک (تصدیق شدہ بلیو ٹک اکاؤنٹ) کو ہٹادیا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق ٹویٹر نے کہا تھا کہ چھ ماہ سے لاگ ان نہیں ہوا تھا لہذا اسے ہٹا دیا گیا۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
20جون کے بعد نوٹیفکیشن،12 جولائی سے پہلے ہونگے یوپی میں پنچایت صدر اور بلاک چیف کے انتخابات
واضح ہوکہ تین درجے کے پنچایت انتخابات کے بعد یوگی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اترپردیش میں اب 12 جولائی سے پہلے بلاک چیف اور ضلع پنچایت صدر کا انتخاب ہوگا۔ جبکہ 20 جون کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل پنچایت صدر کے عہدے کے لئے 15 سے 20 مئی تک انتخابات ہونے تھے لیکن کرونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر ملتوی کردیئے گئے تھے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
ممتا کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کو ترنمول کا جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ترنمول کانگریس نے لوک سبھا کے رکن اسمبلی ابھیشیک بنرجی کو پارٹی کا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔ اس کا اعلان ہفتے کے روز کولکتہ میں بنگال کی حکمران جماعت ترنمول کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے تنظیمی اجلاس میں کیا گیا تھا۔ اپریل-مئی کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی پر فیصلہ کن فتح کے بعد ترنمول کا یہ پہلا اجلاس تھا۔ پارٹی نے ممبر پارلیمنٹ کاکولی گھوش دستیدار کو پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر اور اداکارہ سیونی گھوش کو یوتھ ونگ کی سربراہ مقرر کیا ہے۔ سیوونی نے پچھلے مہینے الیکشن لڑا تھا لیکن وہ شکست کھائیں تھیں۔
مرکز نے’گھر گھر راشن’اسکیم پر پابندی عائد کردی
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق مرکز نے دہلی حکومت کی ‘گھر گھر راشن’ اسکیم پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کے بعد کیجریوال حکومت نے اس معاملے میں مرکز پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے دہلی کے انقلابی راشن کی ڈور سٹیپ ڈیلیوری اسکیم کو روک دیا ہے۔ دہلی حکومت نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے دو وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے راشن کی ڈور سٹیپ ڈیلیوری اسکیم پر عمل درآمد کی فائل کو مسترد کردیا ہے۔ اول- مرکز نے ابھی تک اس اسکیم کو منظوری نہیں دی ہے اور دوسرا- اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے ،دہلی حکومت کے مطابق ، ‘حکومت پوری دہلی میں راشن تقسیم اسکیم کو 1-2 دن کے اندر شروع کرنے کے لئے پوری طرح تیار تھی ، جس سے دہلی میں 72 لاکھ غریب مستفید افراد کو فائدہ ہوگا۔’ دہلی کے فوڈ سپلائی وزیر عمران حسین کے مطابق ، ‘موجودہ قانون کے مطابق ایسی اسکیم شروع کرنے کے لئے کسی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اسکیم کے نام سے متعلق مرکز کے اعتراضات کو دہلی کابینہ نے پہلے ہی قبول کرلیا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
کسان آندولن:اکھلیش یادو کا طنز:کسان اتحاد بی جے پی کے تکبر کو ختم کردے گا
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کسانوں کی تحریک کی مدد سے بی جے پی حکومت پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ ہفتہ کے روز اکھلیش یادو نے ٹویٹ کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر طنز کستے ہوئے کہا کہ، بی جے پی حکومت نے ایک سال پہلے کالے قوانین کی ‘کالی بنیاد’ رکھی تھی ، جس سے آزاد ہندوستان کی سب سے بڑی تحریک جنمی . کسان آندولن ملک کے ہر گھر کا آندولن ہے۔ ہم بی جے پی کے جبر کے خلاف کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کسان اتحاد بی جے پی کے تکبر کو ختم کردے گا
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
اترپردیش سرکار نے بین ریاستی بسوں کی نقل وحرکت پر پابندی، 15جون تک لاک ڈاؤن میں توسیع
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق کورونا انفیکشن کی وجہ سے اتر پردیش میں 15 جون تک انٹراسٹیٹ بسوں کی نقل و حرکت پر پابندی بڑھا دی گئی ہے۔ بتا دیں لکھنؤ سمیت ریاست کے متعدد اضلاع سے دہلی، اتراکھنڈ، راجستھان، بہار، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، چندی گڑھ کے درمیان 700 بسیں چلتی ہے۔ ان بسوں میں روزانہ 15 ہزار سے زیادہ مسافر سفر کرتے ہیں۔بتادیں کہ اس سے قبل بین ریاستی بس خدمات پر 5 جون تک پابندی عائد تھی ، جس میں اب 10 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ، اترپردیش روڈ ویز انتظامیہ کی جانب سے عہدیداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
بشکریہ اے بی ڈی نیوز