اہم خبریںعالمی خبریں

عالم اسلام کی اہم شخصیت اور یواے ای کے صدرشیخ خلیفہ بن زایدلنہیان کا انتقال

دبئی (قومی ترجمان) متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمراں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان جمعہ کو انتقال کر گئے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وزارت صدارتی امور نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کی ہے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات ، عرب اور اسلامی قوم اور دنیا کے لوگوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان ۳ نومبر ۲۰۰۴ ء سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابولہی کے حکمراں کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے ۔ رپورٹس کے مطابق صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ کے انتقال پر ملک بھر میں ۴۰ روز سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ سوگ کا سلسلہ جمعہ سے ہی شروع ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں

دبئی میڈیا دفتر کے ایک وضاحتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ نجی اور سرکاری شعبوں میں 3 دن کے لئے ہر قسم کا کام بند رہے گا ۔ زاید النہیان نے ۲۰۰۴ ء میں جب متحدہ عرب امارات کا اقتدار سنبھالا تھا تو اس وقت وہاں معاشی حالات بہترنہیں تھے لیکن انہوں نے اپنے تدبیر اور حکمت سے یواے ای کو نہ صرف دنیا کی اہم معاشی قوت بنانے کا کام کیا بلکہ تیل کی فروخت کو مزید بہتر بنانے اور عالمی امور میں یو اے ای کی شناخت قائم کرنے کے لئے کئی اصلاحات کیں ۔

یواے ای کے صدرشیخ خلیفہ بن زایدلنہیان کا انتقال

انہوں نے ملک میں جو انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کیا اس سے وہاں کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گیا اور آج یواے ای کے متعدد شہر جیسے دیتی اور ابوظہبی دنیا کے وار بہترین شہروں میں شمار ہوتے ہیں ۔ ملک میں کاروباری سرگرمیاں تیزی سے بڑھی ہیں ۔ یہاں کے لوگوں کا طرز زندگی گزشتہ ٢٠ سال میں جتنا بہترین ہوا ہے اس کا پورا کریڈٹ زاید النہیان کو ہی جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھ سکتے ہیں بہار مدرسہ بورڈ : مدارس میں بحالی کے لیے ویب پورٹل سے بنائی جائے گی سلیکشن لسٹ، TET-STET کے اہل امیدواروں کو دی جائے گی ترجیح، سبھی اضلاع کے لیے محکمہ تعلیم تیار کر رہی ہے پورٹل (قسط-4)

طب و صحت: اگر آپ پیلے دانتوں کی وجہ سے کھل کر ہنس نہیں پا رہے ہیں تو ان گھریلو ٹوٹکوں سے آپ کو چند دنوں میں چمکدار سفید دانت مل جائیں گے…

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button