بہار یوتھ فیڈریشن کا 19 واں خون عطیہ کیمپ 14 مارچ کو
سمستی پور( تنویر عالم تنہا) بہار یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام آئندہ 14 مارچ بروز سوموار کو موہن پور واقع سوشیلا ہاسپیٹل کے احاطہ میں 19 واں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
یہ جانکاری دیتے ہوئے بہار یوٹھ فیڈریشن کے صدر محمد تمنا خان نے بتایا کہ خون عطیہ کرنے سے جسم کے کسی اعضاء کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا ہے بلکہ خون عطیہ سے جسم کو جہاں کافی فایدہ پہنچتا ہے وہیں جسم میں ایک نئی توانائی پیدا ہوتا ہے اسکے بعد بھی لوگ خون عطیہ کرنے سے نہ صرف گریز کرتے ہیں بلکہ گھبراتے بھی ہیں ایسے لوگوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ خون عطیہ کی غرض سے نہیں بلکہ صرف دیکھنے کی غرض سے پہنچے ۔
انہوں نے کہا کہ خون عطیہ کرنا نہ صرف سماجی زمہ داری ہے بلکہ یہ ایک انسانی فریضہ کے ساتھ۔ساتھ ملی اور مذہبی فریضہ ہے کیونکہ اس سے کسی کی زندگی بچتی ہے اور کسی کی زندگی بچانا ثواب کا کام ہے۔جناب خان نے کہا کہ بہار یوتھ فیڈریشن خون عطیہ کے شعبے میں لگاتار کئی سالوں سے کام کررہا ہے اور اب تک تھیلیسیمیا سمیت سینکڑوں مریضوں کو ہر سال خون مہیا کراکر انکی زندگی کو بچانے کا کام کر رہا ہے۔
یوتھ فیڈریشن کی یہ کوشش ہے کہ خون کی کمی کے سبب کسی کو بھی جان گنوانا نہ پڑے اسی اصول و ضوابط کے سبب ہماری تنظیم نے لاک ڈاؤن میں کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا ہے جسکے مثبت نتائج بھی ملے ہیں۔
جناب خان نے کہا کہ خون کی سب سے زیادہ ضرورت تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں اور حاملہ خاتون کے علاؤہ شدید مرض میں مبتلا مریضوں کو ہوتی ہے۔انہوں نے تمام لوگوں بالخصوص مسلم نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ 14 مارچ کو موہن پور کے سوشیلا ہاسپیٹل میں ہونے والے خون عطیہ کیمپ میں اپنے قیمتی خون کا عطیہ کر ثواب ودارین حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔