بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان اور زائرہ وسیم کے بعد ایک اور اداکارہ نے گلیمر ورلڈ کو کہا الوداع
ممبئی : اداکارہ ثنا خان اور زائرہ وسیم کے بعد اب بگ باس گیارہ سے مشہور ہوئی مہ جبیں صدیقی نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کر کے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی کو اللہ کو وقف کرتے ہوۓ گلیمر ورلڈ کو چھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسا اس لئے کر رہی ہیں کیونکہ وہ گزشتہ دو سال سے پریشان تھیں اور ان کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایسا کیا کر میں کہ جس سے ان کو سکون ملے ۔ اس لئے انہوں نے ایسا کر نے کا فیصلہ کیا ۔
انہوں نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کر کے لکھا : میں یہ اس لیے لکھ رہی ہوں کیونکہ میں دو سال سے بہت پریشان تھی ۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایسا کیا کروں جس سے مجھے سکون ملے ۔ جب انسان کوئی گناہ کر تا ہے تو اس گناہ کی لذت تھوڑی دیر میں ختم ہو جاتی ہے لیکن اس کا گناہ قیامت تک رہتا ہے ۔ میں نے سوس کیا کہ میں اپنی حقیقی زندگی کو بھول کر دنیا کی دکھاوے والی زندگی گزار رہی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں
روہت کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے توڑے تمام پرانے ریکارڈ ، لگاتار 8 میچ جیت کر بنایا نیا ریکارڈ
مہ جبیں مزید لکھتی ہیں کہ اللہ کی نافرمانی کر کے انسان کو کبھی سکون حاصل نہیں ہو سکتا ۔ آپ چاہے لو گوں کو خوش کرنے کیلئے کتنا بھی اچھا کر لو اور خواہ کتنا بھی وقت دید و ، لوگ آپ کی کبھی قدر نہیں کر یں گے ۔ اس سے بہتر ہے کہ آپ اپنا وقت اللہ کو خوش ( راضی کرنے میں لگائیں ۔ جس سے میری اور آپ کی آخرت بہتر ہو جائے ۔
میں شناخان بہن کو ایک سال سے فالو کر رہی تھی ، مجھے ان کی باتیں بہت اچھی لگتی تھیں ، انہیں دیکھ کر میرے اندر بیان سننے کا شوق پیدا ہوا ۔ مجھے اللہ سے توبہ کر کے جو سکون ملا وہ میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ، جو سکون میں ڈھونڈ رہی تھی وہ مجھے نماز یعنی ، اللہ کی عبادت کر کے ملا۔اب سے میں نے یہ نیت کر لی ہے کہ میں ہمیشہ حجاب میں رہوں گی انشا اللہ ۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں