اہم خبریںبہار

بہار میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے قوانین میں ہوئی تبدیلی، اب اس طرح بنوا سکیں گے لائسنس

  • اب جس ضلع میں لرننگ لائسنس بنے گا مستقل لائسنس بھی اسی ضلع سے بنے گا۔ دوسرے ضلع میں مستقل لائسنس بنانے کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے۔
  • بہار میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے قوانین میں ہوئی تبدیلی، اب اس طرح بنوا سکیں گے لائسنس

بہار ،25 جنوری (قومی ترجمان) محکمہ ٹرانسپورٹ نے لائسنس بنوانے کے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ اب جس ضلع میں لرننگ لائسنس بنے گا مستقل لائسنس بھی اسی ضلع سے بنے گا۔ دوسرے ضلع میں مستقل لائسنس بنانے کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے۔

  • محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ افسران کو اس سلسلے میں ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بتادیں کہ اب تک کسی بھی ضلع کے لوگ محکمہ ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹ پر لرننگ لائسنس بنوانے کے بعد مستقل لائسنس بنوا لیتے تھے۔ وہ اضلاع جہاں آٹومیٹک ڈرائیونگ ٹیسٹ لازمی ہے۔ لوگ وہاں سے لرننگ لائسنس بنواتے تھے اور دوسرے اضلاع میں جا کر بغیر ٹیسٹ کے مستقل لائسنس حاصل کر لیتے تھے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام اضلاع کے ڈی ٹی اوز اور ایم وی آئی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ سڑک تحفظات کے سلسلے میں اس طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کا مقصد شرح حادثات کو کم کرنا ہے۔

  • اب محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے لائسنس بنوانے کے قوانین میں کی گئی ہیں کچھ تبدیلیاں ۔

دراصل جس ضلع میں لرننگ لائسنس بنوایا جائے گا اب اسی ضلع سے مستقل لائسنس بھی بنے گا۔ دوسرے ضلع میں مستقل لائسنس بنانے کا آپشن ختم کر دیا گیا ہے۔

تاہم اس کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ افسران کو ضروری انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

سڑک حادثات کے جائزے میں بہت سی دوسری چیزوں کے ساتھ اس عنصر کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ڈرائیوروں کی مناسب تربیت کا نہ ہونا بھی حادثے کی بڑی وجہ ہے۔ اس کے پیش نظر تمام اضلاع میں بڑی تعداد میں موٹر وہیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کھولنے کی پہل کی جائے۔

انسٹی ٹیوٹ کو معیاری طور پر شروع کرنے کو کہا گیا ہے۔ حکومت بغیر رجسٹریشن کے ڈرائیونگ اسکول چلانے والوں پر شکنجہ کسنے کے موڈ میں ہے۔ غیر رجسٹرڈ ڈرائیونگ اسکولوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button