نوکریاں : آئندہ سال 17 ہزار سے زائد آسامیوں پر تقرریاں
بہار : 23 /دسمبر (قومی ترجمان) اگلے سال بہار پبلک سروس کمیشن، بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن اور بہار ٹیکنیکل سروس کمیشن 17 ہزار سے زیادہ آسامیوں پر بھرتی کریں گے۔ ان میں 7300 آسامیاں ایسی ہیں، جن کا امتحان یا کونسلنگ ہو چکا ہے۔ لیکن کسی وجہ سے ابھی تک نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ ساتھ ہی تقریباً 5100 اسامیاں ہیں ایسی ہیں جن کا اشتہار آ چکا ہے لیکن ابھی تک امتحان یا کونسلنگ نہیں ہوئی ہے
پانچ ہزار آسامیاں نئی ہیں اور اگلے سال ان کے اشتہار سے لے کر امتحان اور کونسلنگ تک کا عمل مکمل ہو جائے گا۔
7300 آسامیوں کے لیے امتحان یا کونسلنگ کی جاچکی ہے۔
5100 آسامیوں کے لیے نکل چکا ہے اشتہار
اگلے سال 5000 نئی آسامیوں کے لیے نکلے گا اشتہار
بی ٹی ایس سی بہار ٹیکنیکل سروس کمیشن نے اس سال کے شروع میں جے ای کی تقرری کے لیے کونسلنگ کی تھی۔نتیجہ بھی تیار ہے لیکن عدالت میں زیر التوا کیس کی وجہ سے رزلٹ جاری نہیں کیا جا سکا ہے۔امکان ہے کہ نتیجہ اگلے سال ہی سامنے آئے گا۔اس کے تحت مختلف محکموں میں تقریباً 6300 سول، الیکٹریکل اور مکینیکل جونیئر انجینئروں کی تقرری کی جانی ہے۔ اس کے ساتھ 16 سے 20 دسمبر کے درمیان فشریز ایکسٹینشن آفیسر کی کاؤنسلنگ جبکہ 20 دسمبر تک فشریز ڈیولپمنٹ آفیسر کی کونسلنگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ 24 دسمبر تک چلے گا۔
اس سے قبل آپتھلمک اسسٹنٹ کی تقرری کے لیے 10 سے 16 دسمبر تک کونسلنگ بھی کی جا چکی ہے جس کا نتیجہ اگلے سال آ جائے گا۔
بہار ٹیکنیکل سروس کمیشن نے تقریباً چار ہزار آیوش ڈاکٹروں کی تقرری کے لیے اشتہار بھی جاری کیا ہے۔ اس کے لیے اگلے سال کونسلنگ ہوگی اور نتیجہ بھی آجائے گا۔
بی پی ایس سی: بہار پبلک سروس کمیشن اگلے سال فروری کو یا اس کے بعد 67 واں مشترکہ امتحان لے گا۔اس کے ساتھ 794 آسامیوں پر تقرر کیا جانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ انجینئر کا امتحان بھی اگلے سال 26 اور 27 مارچ کو ہوگا۔ BSSC: BSSC سیکنڈ انٹر لیول امتحان کا اشتہار اگلے سال جنوری میں جاری کیا جائے گا۔ اس میں تین ہزار آسامیاں آنے کا امکان ہے جس میں تقریباً ڈھائی ہزار آسامیاں کمیشن کو موصول ہوئی ہیں۔