POSTS
مالے لیڈر غوث احمد کی والدہ کا انتقال ، انجینئر شہزاد تمنا سمیت کئی سرکردہ شخصیات کا اظہار افسوس
دربھنگہ۔ محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
جالے بلاک حلقہ کے کمہرولی رہائشی مالے کے سرگرم لیڈر غوث احمد کی والدہ کا انتقال گذشتہ روز ہوگیا۔ وہ ایک لمبے عرصے سے بیمار چل رہی تھیں۔ ان کی موت کی خبر عام ہوتے ہی مالے لیڈران کا آنے جانے کا سلسلہ گھر پر جاری رہا ۔اُنکے جنازے کی نماز سوموار کو 9 بجے صبح آبائی وطن کمہرولی میں پڑھائی گئی جس میں مالے لیڈران سمیت کئی دیگر سیاسی لیڈران نے شرکت کی ۔تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئی۔ اس دوران للن پاسوان، کامریڈ سرفراز انصاری، سوشیل مشرا، متھلیش یادو ، سی پی آئی ایم ایل کے ریاستی نائب صدر و سینئر لیڈر نیاز احمد صدیقی اور جالے بلاک حلقہ کے قاضی بہیڑہ پنچایت کے نگرڈیہ رہائشی مالے کے سرگرم لیڈر انجینئر شہزاد تمنا وہاں پہنچ کر اپنے ساتھی لیڈران اور اُن کے اہلِ خانہ کو تسلی دیتے ہوئے تعزیت کی۔