POSTS

ہماری حکومت ہر محاذ پر کامیاب ہوکر اپنا ایک الگ تاریخ رقم کر رہی ہے،رام سیوک

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) ضلع جد یو تعلیمی سیل کا ضلع صدر نامزد ہونے کے بعد مقامی غوث پور کے باشندہ رام سیوک سنگھ نے ایک اخباری بیان جاری کر کہا ہے کہ نتیش حکومت کے ذریعہ تعلیم کے شعبہ میں کرائے گئے کاموں کو عام عوام تک پہنچا کر تعلیمی سیل کو مستحکم اور مضبوط بنائونگا انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ہر محاذ پر کامیاب ہوکر اپنا ایک الگ تاریخ رقم کر رہی ہے سمستی پور ضلع میں جد یو تعلیمی سیل اپنا ایک الگ شناخت قائم کریگی پارٹی تنظیم کی توسیع کے تعلق سے تعلیمی سیل کے ضلع نائب صدر ضلع جنرل سکریٹری ضلع سکریٹری ضلع خزانچی ضلع میڈیا انچارج ضلع پروگرام آفیسر پارلیمانی انچارج اسمبلی انچارج سمیت ضلع کے سبھی بلاکوں میں بلاک صدروکی نامزدگی کر تنظیم کی توسیع کی جائیگی انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ مرد ترقیات نتیش کمار قومی صدر آر سی پی سنگھ وزیر تعلیم وجئے کمار چودھری صوبائی صدر امیش کشواہا تعلیمی سیل کے صوبائی صدر کنہیا سنگھ سمیت جد یو کے سرپرستوں نے تعلیمی سیل کے ضلع صدر کی جو ذمہ داری سونپی ہے آسکے لئے وہ سبھوں کے تئ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button