دربھنگہ

بس خلاصی سے رنگداری معاملے میں فرار بجرنگ دل لیڈر گرفتار، جیل رسید

دربھنگہ  (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
ضلع کے سمری پولیس نے تھانہ علاقہ کے این ایچ 57 شاہراہ پر پیٹرول پمپ کے قریب بس آپریٹر پر جان لیوا حملہ کرکے زخمی کرنے کے الزام میں مقامی مغلاہا ٹولا رہائشی بجرنگ دل اور بی جے پی لیڈر کمل یادو عرف کوشل کو گرفتار کر عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ملزم ایک سال سے فرار چل رہا تھا۔ مدھوبنی ضلع کے بینی پٹی رہائشی بس کے منشی تری لوک کمار جھا کی درخواست پر گذشتہ سال 30 اگست کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔جس میں پرمود کمار چندن کمار ، وجئے کمار یادو ، کمل یادو ملزم بنائے گئے تھے۔جس میں پرمود کمار عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کے بعد عدالت سے ضمانت پر ہے۔درج ایف ائی آر میں کہا گیا تھا کہ وہ سہارا سے ریزرویشن کے بعد ہریانہ جا رہا تھا ۔اس درمیان ہائیوے پر پٹرول پمپ کے قریب ملزمین نے 1 بجے قریب ان پر جان لیوا حملہ کرکے زخمی کردیا تھا ۔ 40 ہزار روپے ، سونے کا چین اور ہاتھ کی انگوٹھی چھین لی تھی ساتھ ہی ھمکی دی تھی کہ اگر اس فور لین روڈ سے گزرنا سے تو انہیں رنگداری دینا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button