مکتبہ شاملہ کورس
مکتبہ شاملہ کورس
کتابوں کی دنیا میں مکتبہ شاملہ کی اہمیت محتاج تعارف نہیں ہے، ہزاروں کتابوں پر مشتمل اس ڈجیٹل لائبریری نے بحث وتحقیق کی راہیں آسان کردی ہیں۔ عام طور سے لوگ شاملہ کے دو چار آپشن؛ مثلا متعینہ عبارت تلاش لینے اور کتاب کھول کر پڑھ لینے پر قناعت کرتے ہیں اور بس، جب کہ یہ ایک مکمل پروگرام ہے، آپ کو کوئی عبارت یاد نہ ہو، تب بھی محض اٹکل سے آپ عبارت تلاش کرسکتے ہیں، دوران مطالعہ کتابوں پر بطور یاد داشت حاشیہ لگاکر اسے محفوظ کرسکتے ہیں،
جن کتابوں سے بکثرت مراجعت کی ضرورت پڑتی ہے انھیں یکجا کرسکتے، کوئی صفحہ محفوظ کرسکتے ہیں، کسی علمی وفقہی مضامین ومقالات اور ریسرچ کے لیے ڈھیر سارے حوالوں کو یکجا کرکے، اسے مرتب کرسکتے ہیں، قرآن کریم کی دسیوں تفاسیر دیکھ سکتے ہیں، رجال احادیث کے جرح وتعدیل چیک کرسکتے ہیں، اپنی جانب سے کتاب شامل کرسکتے ہیں، شاملہ میں موجود مکمل کتاب یا بعض صفحات کو باہر لاسکتے ہیں اس جیسی بیش بہا معلومات پر مبنی مختصر اور مکمل کورس ہے. ان شاء اللہ یہ آپ کے علمی کاموں میں بیحد معاون ومددگار ثابت ہوگا۔
گزشتہ بیچ کے تجربہ کے بعد، کورس کی فیس سو روپے رکھی گئی ہے، تاکہ غیر ضروری داخلوں سے سیٹیں پر نہ ہوجائے اور جو واقعتا سیکھنا چاہتے ہیں، وہ محروم رہ جائیں۔
داخلے کی آخری تاریخ: 19/ اکتوبر 2022 ہے۔
کلاس کا وقت: 9:30 ہندوستانی معیاری وقت
اس کورس میں شاملہ کا صرف ڈیسک ٹاپ (کمپیوٹر/لیپ ٹاپ) ورژن ہی سکھایا جائے گا۔ اس لیے جن کے پاس کمپیوٹر/لیپ ٹاپ دستیاب نہ ہو، ان سے پیشگی معذرت۔
داخلے کے لیے رابطہ فرمائیں:
https://wa.me/+918434921042
https://wa.me/+919358370875
https://wa.me/+919913429482