POSTS

راڑھی جنوبی پنچایت میں کسانوں کے درمیان مفت دھان کا بیج تقسیم

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) کورونا وائرس جیسی وبا کے پھیلاو کے بعد لاک ڈاون سے لوگوں کی مالی حالت کمزور ہو چکی ہے جس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے کسانوں کے گھر تک  مفت میں دھان کا بیج فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی۔

پک اپ وان اور آٹو میں تصادم 2 افراد کی موت، نصف درجن زخمی


بہار حکومت نے کسانوں کے گھروں تک دھان کا بہتر بیج پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔  اسی مہم کے تحت  راڑھی جنوبی پنچایت کے کسانوں کے گھروں تک مفت دھان کا بیج پہنچایا گیا۔  اس پروگرام میں پنچایت کے مکھیا ڈاکٹر راگھویندر پرساد ،زراعت کوآرڈینیٹر ، بیج بیج دکاندار منیش کمار ، مکھدیو جھا ، کملا کانت جھا ، مہادیو مشرا ،موہن ساہ ، کھڑ کھڑ پاسوان ، مینا دیوی ،  سبودھ منڈل ،رام شرن شرما اور درجنوں کسان موجود تھے۔  یہ پروگرام بہاری میں واقع لائبریری کم آنگن واڑی مرکز میں ہوا۔

فوٹو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button