ایڈمیشن الرٹ : نیٹ یوجی کاؤنسلنگ کا اعلان ۱۰ اکتوبر تک ہوگا
نئی دہلی : میڈ یکل کاؤنسلنگ کمیٹی یعنی ایم سی سی کی جانب سے پیٹل انٹرنس الجبلٹی ٹیسٹ یو جی ۲۰۲۲ء کی کاؤنسلنگ کی تاریخ جلد ہی ظاہر کی جاسکتی ہے۔
کاؤنسلنگ کا انعقاد آن لائن موڈ میں ہوگا۔ جن امیدواروں نے امسال نیٹ یو جی ۲۰۲۲ء امتحان کامیاب کیا ہے اور میڈ یکل کورس میں داخلہ لینا چاہتے ہیں وہ میڈیکل کاؤنسلنگ کمیٹی کی آفیشیل ویب سائٹ www.mcc.nic.in پر جا کر کاؤنسلنگ کے لئے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
عمران خان کی اہلیہ مریم نواز کی برہنہ ویڈیو بنوانا چاہتی تھی، ہیکر کے انکشاف سے پاکستان میں بھونچال
11 بچوں کے 56 سالہ باپ نے 5ویں شادی کی ،62 افراد کا خاندان
ایم سی سی نے نوٹس میں کہا ہے کہ جن امیدواروں نے این ٹی اے ویب سائٹ پر خود کو معذور امیدوار کے طور پر رجسٹرڈ کرایا ہے،انہیں یوجی کاؤنسلنگ کے راؤنڈ ون کی شروعات سے قبل آن لائن موڈ سے معذوری کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہئے ۔
ایم سی سی نے نوٹس میں کل ۱۶ ایسے مراکز کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔
اب تک میڈیکل کاؤنسل کمیٹی نے نیٹ یوجی کاؤنسلنگ ۲۰۲۲ شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔