Uncategorized

تاریخ میں پہلی بار ایک نئی دوا کے ٹرائل میں شامل کینسر کے تمام مریض حیران کن طور پر صحت یاب

نیو یارک : امریکہ میں تجرباتی دوا کے استعمال سے ایک کلینکل ٹرائل میں شامل کینسر کے تمام مریض صحت یاب ہو گئے ۔جسے ماہرین نے ناقابل یقین قرار دیا ہے ۔

ڈوسٹار لیماب نامی تجرباتی دوا کو بڑی آنت کے کینسر کے شکار ایک درجن مریضوں کو استعمال کرایا گیا تھا۔دوا کے استعمال سے سے کینسر کی رسولی ختم ہوگئی جبکہ ان مریضوں کو کسی قسم کے نمایاں مضر اثرات کا سامنا بھی نہیں ہوا ۔

ٹرائل میں شامل میموریل سلون کیٹرنگ کینسرسینٹر کے ڈاکٹر لوس البرٹو نے بتایا میرا ماننا ہے کہ کینسر کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا جس میں ایک ٹرائل میں شامل تمام مریض اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ۔ مگر دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ مریض صحت یاب ہو گئے ہیں پا یہ دوا بڑی آنت کے مختلف اقسام کے کینسر کے خلاف بھی کارآمد ثابت ہوگی ۔

اس ٹرائل میں ریکٹم کینسر سے متاثر 12 افراد کو شامل کیا گیا تھا ۔ کینسر کی ٹیم کیموتھراپی اور ریڈی ایشن طریقہ علاج کے خلاف مزاحمت کرتی ہے جس کے باعث مریضوں کے متاثرہ حصے کو سرجری سے نکالنا پڑتا ہے جو زندگی بھر کے لئے مختلف مسائل کا باعث بنتا ہے۔اس نئی تحقیق کو شروع کرتے ہوئے ماہرین کا خیال تھا کہ ڈوسٹار لیماب سے رسولی کا حجم گھٹ جائے گا کیونکہ اس سے مدافعتی خلیات کی کینسر زدہ خلیات کو شناخت اور ان پر حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے ۔

ٹرائل میں شامل مریضوں کو 6 ماہ تک ہر 3 ہفتے میں 500 ملی گرام دوا استعمال کرائی گئی محققین کا خیال تھا کہ اس نئے طریقہ علاج کے بعد بھی مریضوں کو کیموتھراپی ، ریڈی ایشن تھراپی یا سرجری کی ضرورت ہوسکتی ہے مگر حیران کن طور پر دوا کے استعمال سے تمام مریضوں کا کینسر ختم ہوگیا ۔ تمام تر ٹیسٹ میں رسولیوں کو دریافت نہیں کیا جاسکا اور ٹرائل کے ایک سال بعد بھی مریضوں کو مزید علاج کی ضرورت نہیں پڑی یا کینسر واپس لوٹ کر نہیں آیا ۔

اب اس ٹرائل کو 2 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے مگر اب بھی کسی مریض کو علاج کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی ۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ نتائج بہت زیادہ اچھے ہیں مگر اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تا کہ دوا کی افادیت کی مکمل جانچ پڑتال کی جاسکے ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ اس ٹرائل کے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ مستقبل میں کینسر کے اس قسم کے علاج میں ڈرامائی تبدیلی آ سکتی ہے ۔ اس ٹرائل کے نتائج طبی جریدے نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ہوئے ہیں ۔

تاریخ میں پہلی بار ایک نئی دوا کے ٹرائل میں شامل کینسر کے تمام مریض حیران کن طور پر صحت یاب

کینسر کی %100 موثر دوا سے متعلق کچھ اہم سوالات -جوابات

سوال – آزمائش کے بعد اسے عام مریضوں کے لیے کب استعمال کیا جائے گا؟
جواب- ابھی یہ آزمائشی مرحلے میں ہے۔  ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ مارکیٹ میں عام لوگوں کے لیے کب دستیاب ہوگا۔

سوال: اس دوا کی قیمت کتنی ہے؟  جواب: دوا کی ایک خوراک کی قیمت 11,000$ یعنی 8.5 لاکھ روپے ہے۔  مستقبل میں زیادہ پیداوار کے بعد بھی اس کا کفایتی ہونا مشکل ہے۔

  سوال: کیا ہر قسم کے کینسر کا علاج ممکن ہے؟
  جواب: فی الحال یہ دوا صرف اینڈومیٹریال کینسر کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button