اہم خبریںدہلیعالمی خبریں

4 جنوری سے کونسا اسمارٹ فون کام کرنا بند کردے گا ؟

2 /جنوری (قومی ترجمان) ایک دور میں انتہائی مقبول رہنے والے فون کی معروف کمپنی نے چار جنوری کو سروسز ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ بلیک بیری کے مطابق 4 جنوری سے کمپنی پرانے موبائل فونز کے لیے اپنی سروسز ختم کر دے گی ۔ کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 جنوری سے ، بلیک بیری 10 اور بلیک بیری 7.1 سافٹ ویئر یا اس سے پہلے کے فونز پر ٹمیٹ در کس یاوائی فائی کام نہیں کرے گا ۔



بلیک بیری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مزکورہ موبائل فونز اب ڈیٹا ، فون کال ، ٹیکسٹ میسجز بھیجنے یہاں تک کہ 911 پر ہنگامی کال کرنے کے بھی قابل نہیں ہوں گے ۔ بلیک بیری فون بھی کئی دیگر ٹیکنالوجیز کی طرح ختم ہونے جارہا ہے جو کسی زمانے میں بیک وقت بہت ہی مشہور سروس تصور کیا جاتا تھا ۔ اس نے موبائل کی دنیا میں انقلاب کو آگے بڑھانے میں مدد کی اور کار و بار میں ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا ۔


2016 میں جب بڑے پیانے پر بلیک بیری کی جگہ ایپل اور دیگر اسارٹ فونز نے لے لی تو کمپنی نے فونز سے ہٹ کر سافٹ ویئر بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ وہ کمپنیوں اور حکومتوں کو سکیورٹی ٹولز فراہم کرنے پر توجہ دے گی ۔ کمپنی نے بلیک بیری برانڈ کو دوسری کمپنیوں کو فروخت کر دیا جنہوں نے اس نام سے ڈیوائسز بنائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button