2016 میں بحال اردو ٹیچروں کو پورٹل پر دستاویزات اپلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں
بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر قمر مصباحی کی قیادت میں نمائندہ وفد کی ڈی ای او اور ڈی پی او سے ملاقات، لیٹر جاری
دربھنگہ ۔محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو
نگرانی جانچ کے نام پر سیتامڑھی سمیت دیگر اضلاع میں 2016 میں بحال ہوئے اردو ٹی ای ٹی پاس اساتذہ کو پریشان کرنے سے خائف بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر قمر مصباحی کی قیادت میں ہفتہ کو سخت احتجاج کیا گیا۔اس دوران نمائندہ وفد نے ڈی پی او ایسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کرکے پورٹل پر ہورہی دشواری سے متعلق نکات وار توجہ دلائی اور کہا کہ محکمہ بلا وجہ اردو ٹیچروں کو پریشان کر رہا ہے۔صوبائی صدر قمر مصباحی نے
سیتامڑھی ضلع کے اسپیشل ٹی ای ٹی سے بحال اردو ٹیچروں کے دستاویزات ویب پورٹل پر اپلوڈ کرنے جیسی ہدایت کا ضلع ایجوکیشن آفیسر سیتامڑھی کے ذریعہ منسوخ کئے جانے کے بعد اس سے متعلقہ لیٹر جاری ہوتے ہی اپنے پریس ریلیز میں کہیں۔
انہوں نے کہا کہ نمائندہ وفد کی ملاقات سیتامڑھی کے ڈی ای او اور ڈی پی او ایسٹیبلشمنٹ سے ہوئی ہے۔تحریری شکایت دیکھنے کے بعد ڈی ای او اور ڈی پی او ایسٹیبلشمنٹ نے ایک مشترکہ لیٹر جاری کرکے تمام سرگرمیوں پر روک لگا دی ہے۔انہوں نے ڈی پی او کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ تعلیم سے جو پریس اعلانیہ جاری کیا گیا ہے اس میں خلاصہ کیا جاچکا ہے کہ ایسے ٹیچر جن کی تقرری 2015 کی اسامی کے خلاف 2015 کے بعد ہوئی ہے ان کو پورٹل پر کسی طرح کے دستاویزات اپلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔پورٹل پر جاری تکنیکی خامیوں سے متعلق محکمہ سے رہنما ہدایت طلب کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیٹر جاری ہونے کے بعد اب اردو ٹیچروں کو راحت ملی ہے۔انہوں نے ضلع کے ڈی ای او اور ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا۔
مسٹر قمر مصباحی نے کہا کہ جب سے محکمہ تعلیم پٹنہ نے ہائی کورٹ کی حکموں کی تعمیل کرتے ہوئے ریاست میں بحال سال 2006 سے 2015 کے ٹیچروں کو نگرانی جانچ کیلئے اپنے دستاویزات محکمہ کے ہی ویب پورٹل پر اپلوڈ کرنے کی واضح ہدایت جاری کی ہے اس وقت سے ہی 2016 میں بحال ہوئے اردو بنگلہ اسپیشل ٹی ای ٹی کے اساتذہ بھی شش و پنج میں مبتلا ہوگئے تھے کیونکہ ان کے نام بھی اس لسٹ میں شامل ہیں جس وجہ کر ایسے تمام اساتذہ کرام کو شدید دماغی الجھنوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لیکن تنظیم نے اس کیلئے کافی جدو جہد کرنے کے بعد آج اس مسئلہ کا حل نکال لیا ہے۔ قمر مصباحی نے کہا کہ ضلع ایجوکیشن آفیسر اور ڈی پی او ایسٹیبلشمنٹ سیتامڑھی کے ذریعہ جاری مشترکہ مکتوب نمبر 1274 مورخہ 3 جولائی 2021 میں صراحت کے ساتھ یہ کہا گیا ہیکہ اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر سے ہدایات طلب کی گئی ہے اور جب تک واضح ہدایت نہیں آجاتا ہے ایسے ٹیچروں کو اپنے دستاویزات نہ تو اپلوڈ کرنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی اس وجہ کر ان پر کسی طرح کی کوئی کارروائی کی جائے گی اسلئے اس لیٹر سے بہار کے بالخصوص سیتامڑھی ضلع کے اردو اساتذہ کو اب دلی سکون پہونچے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج اردو ایسوسی ایشن اپنے ٹیچروں کے امیدوں پر کھڑا اترتے ہوئے محکمہ کے اعلی افسران کو یہ سمجانے میں کامیابی حاصل کر لیا کہ 2016 کے بعد تقرر شدہ ٹیچر اس زمرے میں نہیں آتے ہیں لہذا ان کے ساتھ انصاف کیا جائے انہوں نے افسران کو برجستہ کہا کہ آپ جب چاہے ان ٹیچروں کے سرٹیفیکیٹ طلب کر سکتے ہیں مگر اس کے ساتھ نہیں کیونکہ جب ہائی کورٹ نے اپنے آرڈر میں صرف 2006 تا 2015 کی بات کہی ہے تو اس میں ان ٹیچروں کو شامل کرنا بے غیر جواز اور بے بنیاد ہے۔ مسٹر قمر مصباحی نے تمام اردو اساتذہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن آپ کا ہے اور آپ لوگ اس کےشاخ ہیں اسلئے ہر مصیبت میں اپنے ایسو سی ایشن پر اعتماد بحال رکھیں آئندہ بھی آپ کے حق کیلئے آواز بلند کیا جاتا رہےگا۔اس موقع پر کئی اساتذہ موجود تھے۔