گرڑی کے ولی امام بیگ عرف چم چم جے ڈی یو ٹیکنکل سیل کے ضلع صدر نامزد
پارٹی کے اصولوں پر کھڑا اترنے کی کوشش کا دیا بھروسہ
دربھنگہ (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو) جے ڈی یو ٹیکنیکل سیل کے صوبائی صدر انجینئر رام چرتر پاسوان نے مقامی بلاک کے گرڑی باشندہ ولی امام بیگ عرف چم چم کو پارٹی ٹیکنکل سیل کا دربھنگہ ضلع صدر نامزد کیا گیا ہے۔انہوں نے مسٹر ولی امام بیگ کو نامزدگی کا لیٹر تھماتے ہوئے انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔مسٹر رام چرتر پاسوان نے
ان کی نامزگی کے ساتھ ہی یہ امید جتائی ہے کہ وہ پارٹی کے مفاد میں کام کریں گے اورضلع میں پارٹی کارکنان کو منظم کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط و مستحکم کریں گے۔
ولی امام بیگ عرف چم چم کی مقبولیت سماج کے ہرطبقہ میں پائی جاتی ہے ۔وہ جالے ویاپارمنڈل کے چیئرمین بھی ہیں۔ان کے بھائی مرحوم ظفرامام بیگ عرف آلے بھی قدآور سیاسی و سماجی لیڈر تھے جن کی کمی کا احساس علاقے کو اب تک ستا رہا ہے۔مسٹر ولی امام بیگ نے خود کو پارٹی کے تکنیکی سیل کا ضلع صدر بنائے جانے پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت قومی صدر آر سی پی سنگھ ، سابق مرکزی وزیر محمد علی اشرف فاطمی جنتا دل یو کے ضلع صدر و بینی پور ایم ایل اے اجئے چودھری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری ایمانداری کے ساتھ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوطی فراہم کرنے کیلئے کام کرونگا اور جہاں تک ممکن ہوسکے پارٹی کو منظم کرنے کیلئے ممبر سازی مہم چلاکر ریاستی صدر کے امیدوں پر کھڑا اترونگا۔
ان کی نامزدگی پر سابق ضلع پارشد حبیب اللہ ہاشمی نے کہا کہ ولی امام بیگ کا کردار صاف ستھرا ہے یقینا پارٹی ان کی قیادت میں مزید مستحکم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ان کی حلقے میں اپنی منفرد شناخت ہے اور پارٹی کے لئے پوری ایمانداری سے کام کرتے آرہے ہیں۔پارٹی نے انہیں جو نئی ذمہ داری سونپی ہے یقین ہے کہ وہ اس پر کھڑا اتریں گے اور پارٹی کو مزید فروغ دینے میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔
ادھر پارٹی ٹیکنکل سیل کا ضلع صدر بنائے جانے پر منوج داس ، سنجیو سنگھ ، راج کمار داس ، پون سنگھ، عامر اقبال ، آشوتوش امن راج ، دینیش یادو ، ششی رنجن پرساد چن چن ، اطہر امام بیگ ، مولانا غلام مذکر خان ، عالم احمد بیگ ، شانتیکا نندن ورما ، عبد الرازق بیگ ، ندیم اختر ، سدھیر یادو ، نندو رائے ، سبوری چوپال ، جیوچھ مہتو سمیت کئی پارٹی عہدیداران و کارکنان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کے فیصلے کو پارٹی کے مفاد میں بہتر قدم قرار دیا ہے۔