مدھوبنی ( عنایت اللہ ندوی ) راج نگر بلاک کے پرسا گاؤں میں 26/24 بروز جمعرات اور سنیچر کو کو کووڈ ویکسین کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا،جس میں مدرسہ ہدایت المسلمین پرسا کے سکریٹری محمد اکبر علی و نائب سکریٹری مولانا آفتاب عالم قاسمی، صدر ڈاکٹر شکیل احمد و خزانچی افضال اللہ ساتھ ہی ساتھ بہار گانگریش کمیٹی کے صدر نوشاد احمد(گلاب ) پرسا کے علاوہ کافی لوگوں نے جوش و جذبے کے ساتھ ویکسین کا پہلا خوراک لینے کے بعد مدرسہ ہدایت المسلمین کے نائب سیکریٹری حضرت مولانا آفتاب عالم قاسمی صاحب نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ویکسین کو لیکر عوام میں مختلف قسم کے افواہیں پھیلا رہے ہیں جو کہ بے بنیاد ہے کیونکہ اس سے قبل بھی بہت سارے ٹیکوں کو لیکر عوام میں غلط فہمیاں تھیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئی ہے اسلئے اس ویکسین کو لیکر بھی لوگوں کے درمیان کچھ غلط فہمیاں ہیں جبکہ حقیقت یہ ہیکہ کورونا سے بچاو کیلئے ویکسین ہی سب سے بڑا ہتھیار ہے کیونکہ یہ ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔مردحضرات کے ساتھ ساتھ عورتوں نے بھی کافی تعداد میں ویکسین لیں۔ کیمپ کو کامیاب بنانے میں نوجوانان پرسا نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔