Uncategorized

کرناٹک حجاب تنازع پر سپریم کورٹ کا فیصلہ اسی ہفتے متوقع

نئی دہلی : کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف داخل کی گئی پٹیشن پر سپریم کورٹ اسی ہفتے فیصلہ سنا سکتا ہے کیوں معاملے کی شنوائی کرنے والی ۲ رکنی بینچ کے ایک جج جسٹس ہیمنت گپتا اس ہفتے سبکدوش ہونے والے ہیں ۔

یادر ہے کہ اس معاملے پرجسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس سدھانشودھولیا نے ۱۰ر دن تک ساعت کرنے کے بعد ۲۲ ستمبر کو اپنافیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ ساعت کے دوران مسلم فریق نے عدالت کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی نہ صرف مذہبی آزادی میں مداخلت ہے بلکہ اس کی وجہ سے مسلم طالبات کی تعلیم بھی متاثر ہوگی کیوں کہ ان میں سے بڑی تعداد حجاب پہنے کی اجازت نہ ملنے پرتعلیمی سلسل منقطع کرسکتی ہے۔

اس پیچ چند نہ سلسلہ وکیلوں نے معاملے کو ۵ رکنی آئینی بنچ کے حوالے کرنے کی بھی وکالت کی ہے۔ شنوائی کے دوران حجاب پر پابندی کے خلاف ۲۱ وکیلوں نے اور تائید میں وکیلوں نے بحث کی تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کی وجہ سے مسلم طالبات کی بڑی تعداد نے تعلیمی سلسلہ منقطع کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button