ڈاکٹر امام اعظم کو شادی کی تینتیسویں سالگرہ کی مبارک باد
فضا امام (دربھنگہ) ۸۲/دسمبر: معروف ادیب،شاعر،صحافی اور ماہر تعلیم ڈاکٹر امام اعظم (ریجنل ڈائریکٹر، مانو کولکاتا، ساکن ادبستان، متھلا محل کمپلیکس، گنگوارہ، پوسٹ:سارا موہن پور، دربھنگہ:7) اور ڈاکٹر زہرا شمائل (معلمہ، مڈل اسکول، چندن پٹی،دربھنگہ) کی تینتیسویں سالگرہ پر محترمہ ڈاکٹر شاہینہ امام،محمد ابو رضوان،محترمہ نشاط افروز، انجینئر انور امام،پروفیسر اختر حسنین،شہیر امام، محمد کریم اللہ حیاتی،سیّد متین اشرف، پروفیسر آفتاب اشرف،ڈاکٹر ایم صلاح الدین،ڈاکٹر سرور کریم،انجینئر سید ظفر اسلام ہاشمی،سید خرم شہاب الدین،سہیل احمد احسانی،ڈاکٹر سید ندیم کمال،ڈاکٹر منیش کمار مہتا،صابر رضا شمسی،محمد فاروق (ریسرچ اسکالر)،محمد آفتاب عالم،عبد الوارث سفر، مصطفےٰ اکبر،کمال صدیقی، شکیل احمد سلفی، ڈاکٹر مجیر احمد آزاد، ڈاکٹر منصور خوشتر، ڈاکٹر احسان عالم، راحیل شاداب، شاہد اقبال اور دیگر خویش و اقارب کے علاوہ دوست احباب نے تہنیتی اور دعایہ کلمات پیش کی کہ اللہ تعالیٰ اس رشتے کو ہمیشہ شگفتہ وشاداب رکھے آمین۔ ان کے بچوں میں ڈاکٹر نوا امام (ڈینٹل سرجن)،بہو ڈاکٹر بینش فاطمہ (ڈینٹل سرجن)، انجینئر فضا امام اور حیا فاطمہ ہیں۔واضح ہو کہ 28دسمبر 1988ء کو دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔ڈاکٹر زہرہ شمایل پروفیسر سید منظر امام مرحوم (دھنباد) کی اکلوتی بیٹی ہیں۔مرحوم پروفیسر سید منظر امام نے ان دونوں کی شادی کے موقع پر شایع ہونے والے سہروں کے گلدستہ ”آرزو کے گلاب“ (مرتب: ڈاکٹر ایم اے ضیا) میں ایک قطعہ پیش کیا تھا جو یوں ہے:
خدا کرے ترے باغِ زندگانی میں
تمام عمر شگفتہ ہوں آرزو کے گلاب
تِری حیات رہے کامراں زمانے میں
کتابِ وقت کا تو ہو حسین و روشن باب