دربھنگہ

پولیس پر حملہ معاملہ میں گرفتار 5 ملزمین جیل رسید

سڑھواڑہ میں 6 ماہ میں پولیس پر حملے کی دوسری واردات

ضلع کے سمری تھانہ کے سڑھواڑہ میں پولیس پر ہوئے جان لیوا حملہ اور پتھراو کے معاملے میں گرفتار 5 ملزمین پلکت سہنی ، سنتوش سہنی ، امت کمار سہنی ، رام دنیش سہنی ، بلی رام سہنی کو اتوار کے روز سمری پولیس نے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے۔تھانہ صدر ہری کشور یادو کے بیان پر ایف آئی آر درج ہوئی ہے جس میں15 افراد نامزد اور 20 نامعلوم افراد کو ملزم قرار دے کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
اس معاملے کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ داروغہ بھرت رائے نے مفرور ملزموں میں شامل سابق سرپنچ راجیش چودھری ، جئے لال سہنی ، چھوٹے سہنی ، وشیش سہنی ، رام کشور سہنی ، سنیل سہنی ، رویندر سہنی ، سنجے سہنی ، اجے سہنی ، دیویندر سہنی کی گرفتاری کے لئے لگاتار چھاپہ ماری شروع کردی ہے۔غور طلب ہو کہ پولیس موٹرسائیکل پر غیر قانونی شراب کی 3  بوتلوں کے ساتھ گرفتار دیویندر سہنی کو لیکر جب گاؤں کے فوٹانی چوک پہنچی تو اس نے شور مچایا کہ راجیش چچا ہمیں پولیس سے بچاو ۔ اس معاملے پرمذکورہ تمام افراد اینٹ ، پتھر اور لوہے کی رڈ لے کر دوڑ پڑے۔تمام شرپسند مشتعل ہوگئے اور پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ، جس کی وجہ سے وہاں پچاس ہزار کی سرکاری املاک کا نقصان ہوا ہے ۔اسی دوران مشتعل بھیڑ پر الزام لگا ہے کہ اس نے پولیس سے گرفتار ملزم کو چھرانے اور بائک اپنے قبضے میں کرنے کی پوری کوشش کی تھی اسی پر پولیس کی سختی کے بعد بھیڑ نے پولیس افسروں پر سنگ باری شروع کردی تھی جس میں تھانہ صدر ہری کشور یادو سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔پولیس افسر کے مطابق جب کاروباری  دیویندر کو گرفتار کر لایا گیا تو اس نے پولیس کو بتایا کہ شراب میرے بھائی سکندر سہنی کی ہے ، جو شراب لے کر آیا تھا ۔ ہم ادھر ادھر گھوم کر موٹر سائیکل پر شراب بیچتے تھے۔ ضبط موٹرسائیکل سکندر سہنی کی ہے ، اس سے قبل بھی شراب کے معاملے میں مجھے جیل بھیجا گیا تھا۔حملے میں زخمی ایس ایچ او ہری کشور یادو کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔

6 ماہ میں پولیس پر حملہ کا دوسرا واقعہ

سمری تھانہ کے سڑھواڑہ گاوں میں پولیس پر حملے کے دوسرے واقعہ سے لوگ کافی پریشان ہیں۔ انتظامی افسران ان سازشیوں کی بھی تلاش کر رہی ہے  جو اس طرح کے واقعے کو پولیس کے خلاف انجام دلواتے ہیں ۔اس سے قبل 21 جنوری کو زمین کے تنازع کو سلجھانے گئی پولیس ٹیم پر پتھراؤ کرکے رائفل چھیننے کی کوشش میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، اس واقعے میں بھی سابق سرپنچ راجیش چودھری ، نریش بھگت ، منوج شرما ، دلیپ منڈل اور دھیرج سہنی کو ملزم بنایا گیا تھا ۔تھانہ صدر ہری کشور یادو نے بتایا ہے کہ اس کیس کے تمام ملزم ضمانت پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button