بہارتازہ خبر

پرشانت کشور نے بتایا بی جے پی کو روکنے کا فارمولا، کہا- مجھے یہ سمجھنے میں دس سال لگے

پرشانت کشور نے بتایا بی جے پی کو روکنے کا فارمولا، کہا- مجھے یہ سمجھنے میں دس سال لگے

انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے کہا ہے کہ میں نے کئی ریاستوں میں بی جے پی کو شکست دینے میں کاندھا دیا ہے ۔ دس سال کی محنت کے بعد یہ سمجھ پایا کہ بی جے پی کو نظریات کی جنگ سے ہی روکا جا سکتا ہے۔

پٹنہ انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور (پی کے) نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جسے عوام دیکھ رہے ہیں وہ صرف جھاگ ہے۔ اس کے نیچے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ہے۔ مظفر پور کے لوریہ میں جن سورج پد یاترا کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے کئی ریاستوں میں بی جے پی کو شکست دینے میں کاندھا دیا ہے۔ 10 سال تک مختلف پارٹیوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد یہ سمجھ آیا کہ بی جے پی کو نظریات کی جنگ سے ہی روکا جا سکتا ہے۔خواہ 10 سال لگیں یا 15 سال اس نظریے کے خلاف مضبوطی سے لڑائی لڑنی ہوگی۔

نتیش کمار سے CAA-NRC پر سوال پوچھا گیا تھا۔

اس دوران پرشانت کشور نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو فون کرنے کے چرچے پر بھی اپنا موقف رکھا5۔ پرشانت نے کہا کہ سی ایم نے مجھے کئی بار مدعو کیا اور پھر میں نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ جے ڈی یو کے قومی نائب صدر رہتے ہوئے میری پارٹی نے CAA-NRC کے حق میں ووٹ دیا ہے تو میں نے نتیش کمار سے پوچھا کہ ایسا کیوں ہے؟ تب نتیش کمار نے کہا کہ میں دورے پر تھا مجھے نہیں معلوم، لیکن ہم اسے بہار میں لاگو نہیں ہونے دیں گے۔ پرشانت نے کہا کہ تب ہی میں سمجھ گیا کہ ایسے آدمی کے ساتھ کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس کے بعد بی جے پی کو روکنے کے لیے مغربی بنگال کی لڑائی میں کود پڑا۔ بنگال میں پوری محنت سے بی جے پی کو روکا۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے پرشانت کشور نے کہا کہ انتخابات میں ٹی ایم سی کی حالت خراب تھی، لیکن ہم نے پوری جی جان لگاکر کر بی جے پی کو روکا۔ میں نے کھلے عام کہا تھا کہ میں بی جے پی کو 100 کا ہندسہ بھی عبور نہیں کرنے دوں گا اور انتخابات کے نتائج میں ایسا ہی ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button