عالمی خبریں

پاکستان کے گھوٹکی میں دو ٹرینوں کی ٹکر، 30 سے زائد افراد کی موت

صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے قریب پیش آیا حادثہ، امدادی کارروائی جاری

سندھ (میڈیا رپورٹ) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے درمیان تصادم میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 100 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق صبح کو ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق شدید زخمی مسافروں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے جبکہ بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو بچانے کے لئے امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button