دربھنگہ

ٹرک سے سائیڈ لینے کے دوران ندی میں گرا بائک سوار 3 نوجوان، 1 نے تیر کر بچائی جان ،2 کا ہنوز کوئی سراغ نہیں

دربھنگہ۔ محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
کیوٹی تھانہ کے این ایچ 527 بی پر دربھنگہ ہوائی اڈہ کے پاس کملا ندی کے تیس بھنورا پل پر ایک تیز رفتار ٹرک سے سائیڈ لینے کے دوران بائک پر سوار 3 نوجوان ندی میں جاگرے ۔اس واقعہ میں ایک نوجوان تیر کر اپنی جان بچا پائی جبکہ 2 غرقاب نوجوان کا سراغ دوسرے دن بھی نہیں مل سکا ۔حادثہ بدھ کی شب تقریباً 11  بجے پیش آیا تھا۔حالانکہ لاپتہ دونوں نوجوان کی تلاش میں این ڈی آر ایف کی ٹیم نے 6 گھنٹوں تک مشقت کی لیکن ناکامی ہاتھ لگی ۔موقع پر لوگوں کی بھیڑ دیر شام تک موجود رہی ۔رپورٹ کے مطابق دربھنگہ قادرآباد پیلی مسجد رہائشی 35 سالہ چندن ساہ ولد رام دیو ساہ اپنے دیگر 2  ساتھی قادرآباد بابو چوک کے 25 سالہ راجن کمار ولد نارائن ساہ اور سندر پور کے 40 سالہ راجیش راؤت ولد کیلاش راؤت کے ساتھ کیوٹی تھانہ کے تحت ننورا اپنے سسرال گھڑی تہوار کا پرساد کھانے جا رہا تھا اسی دوران ہوائی اڈہ کے پاس تیس بھنورا پل قدیم سے پہلے سامنے سے آرہے ٹرک کی تیز روشنی کےسبب بائک چلا رہے نوجوان کی آنکھ چندھیا گئی جس سے بائک بے قابو ہو کر پل کے نزدیک ندی میں جا گری۔بائک پر سوار راجن کمار کسی طرح تیر کر اپنی جان بچا پائی اور واقعہ میں اپنے 2 ساتھیوں کے غرقاب ہونے کی اطلاع اہل خانہ کو دی ۔ رات میں کسی بھی طرح کی ریسکیو نہیں ہو پائی لیکن صبح سے ہی این ڈی آر ایف کی ٹیم پولیس اور انتظامیہ کی موجودگی میں غرقاب نوجوانوں کی لاش تلاشنے کی مہم میں لگی رہی لیکن خبر لکھے جانے تک کوئی پتہ نہیں چل سکا تھا حالانکہ حادثے کا شکار ہوئی بائک کو ندی سے باہر نکال لیا گیا ہے۔موقع پر کیوٹی سی او گنگیش کمار جھا ،تھانہ صدر شیو کمار یادو، صدر سی او اندراسن ساہ ،صدر تھانہ انچارج ششی کانت سنگھ اور مبی اوپی انچارج منیش کمار پولیس اہلکاروں کے ساتھ موجود رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button