ارریہارولاہم خبریںاورنگ آبادبانکابکسربھاگلپوربھوجپوربہاربہار اسکول بورڈ کی نصابی کتابیںبہار مدرسہ بورڈ کی نصابی کتابیںبیگوسراےپٹنہپورنیہتعلیم و روزگارجموئیجہان آباددربھنگہروہتاسسارنسپولسمستی پورسہرسہسیتامڑھیسیوانشیخوپورہشیوہرکٹیہارکشن گنجکھگڑیاکیمورگوپال گنجگیالکھی سرائےمدھوبنیمدھے پورامشرقی چمپارنمظفر پورمونگیرنالندہنواداویشالی

وسطانیہ رزلٹ 2022 : جانیں وسطانیہ رزلٹ سے متعلق اپڈیٹ

پٹنہ (قومی ترجمان بیورو) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق وسطانیہ ایولیوشن(امتحان) مارچ 2022 میں منعقد ہوا تھا ۔

واضح رہے کہ درجہ وسطانیہ ایولیوشن 13 مارچ 2022 سے شروع ہو کر 17 مارچ 2022 تک چلا تھا ۔ دو نشستوں میں وسطانیہ 2022 کا امتحان لیا گیا تھا ۔

امتحان کے دینے کے بعد سے ہی طلبہ رزلٹ کو لے کر کافی فکر مند ہیں اور بار بار قومی ترجمان سے رابطہ کر کے وسطانیہ امتحان 2022 کے نتائج کے تعلق سے استفسار کر رہے ہیں کہ وسطانیہ امتحان 2022 کا رزلٹ کب تک جاری ہوگا؟

ہم اپنے قارئین کو بتاتے چلے کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ میں فی الوقت بورڈ کے بیشتر امور یا تو زیرِ التواء ہیں یا ٹھنڈے بستے میں ہیں ۔ کیونکہ مدرسہ بورڈ میں عارضی چیئرمین ہیں ان کے علاوہ تمام ذمہ دار، عہدیدار، اور جملہ عملا سابقہ ہیں اور کہیں نہ کہیں وہ نہیں چاہتے کہ فی الحال جلد بازی میں کاموں کو انجام تک پہنچایا جائے وجوہات کیا ہیں ہی آپ سبھی پر عیاں ہیں، بتانے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے ۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں مدرسہ بورڈ کا نیا دستورالعمل وجود میں لایا جا چکا ہے جسے ایک طبقہ سراہ رہا ہے تو دوسرا طبقہ اس سے خوش نہیں ہے یعنی رسہ کشی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔

جہاں تک وسطانیہ امتحان 2022 کے نتائج کے تعلق سے خبر کی بات ہے تو کوشش بسیار کے بعد بھی رزلٹ جاری کب ہوگا کوئی حتمی تاریخ کی جانکاری حاصل نہیں ہو سکی ہے ۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق امید ہے کہ بہت جلد رزلٹ جاری کیا جا سکتا ہے ۔

امیدوار نتائج چیک کرنے کے لیے سب سے پہلے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے آفیشل ویب سائٹ پر جائیں یا قومی ترجمان کے ویبسائٹ پر جائیں اور وہاں دئے گئے لنک پر کلک کریں ۔وسطانیہ امتحان کا نتیجہ چیک کرنے کے لیے وسطانیہ والے لنک پر کلک کریں گے۔رزلٹ جاری ہوتے ہی قومی ترجمان میں اپڈیٹ کر دیا جائے گا اور یہیں سے آپ آسانی سے اپنا رزلٹ چیک کر سکیں گے ۔

یہ بھی پڑھ سکتے ہیں

بہار مدرسہ بورڈ : تسلیم شدہ مدارس کو چلانے کے لیے دی جائے گی انتظامیہ کمیٹی تشکیل، جس کی مدت ہوگی تین سال، نوٹیفکیشن جاری، قسط1

41 سال بعد بنا بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا دستور العمل قسط2

بہار مدرسہ بورڈ : 70 سال سے زیادہ عمر والے نہیں بن سکیں گے مدرسہ بورڈ کے چیئرمین قسط3

بہار مدرسہ بورڈ : مدارس میں بحالی کے لیے ویب پورٹل سے بنائی جائے گی سلیکشن لسٹ، TET-STET کے اہل امیدواروں کو دی جائے گی ترجیح، سبھی اضلاع کے لیے محکمہ تعلیم تیار کر رہی ہے پورٹل قسط-4

وسطانیہ امتحان 2022 رزلٹ

اسی طرح اگر اب تک آپنے فوقانیہ اور مولوی 2022 امتحان کا رزلٹ چیک نہیں کیا ہے تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور اپنا رزلٹ دیکھیں ۔

فوقانیہ کا نتیجہ چیک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
مولوی امتحان کا نتیجہ چیک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button