وسطانیہ،فوقانیہ ومولوی امتحانات 2024 کے لیے رجسٹریشن و فارم بھرنے کا آغاز، 25 ستمبر سے رجسٹریشن شروع
پٹنہ ،26 ستمبر 2023 (قومی ترجمان) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے تمام ملحقہ مدارس کے پرنسپل رصدر مدرسین رطلبا و طالبات اور گارجین حضرات کو مطلع کیا ہے کہ درجہ وسطانیہ، فوقانیہ ومولوی امتحانات 2024 کے انعقاد کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ تمام ملحقہ مدارس کے صدر المدرسین و گارجین حضرات رجسٹریشن، پرائیویٹ پر میشن و سطانیہ، فوقانیہ ومولوی کے فارم پر کرنے کی حسب ذیل تاریخ پر توجہ دیں اور حسب ترتیب رفتہ رفتہ امتحانات کے انعقاد سے متعلق تمام ضروری کا روائی انجام دینے کی زحمت کریں۔
رجسٹریشن، پر میشن اور فارم بھرنے کا طریقہ کارگزشتہ سال کی طرح ہی اس سال بھی عمل میں لایا جائے گا۔ رجسٹریشن، پر میشن فارم بھرنے کی تاریخ کے آغاز سے قبل تمام تر اطلاعات وطریقہ کار مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ – bsmeb.org پر اپلوڈ کر دیا جائے گا۔ جس کی روشنی میں تمام نوعیت کے فارم بھرے جائیں گے۔
درجہ وسطانیہ، فوقانیہ اور مولوی کے امتحانات میں شامل ہونے والے امیدوار کا سب سے پہلے آن لائن رجسٹریشن کرایا جائے گا۔ جس کی تاریخ – 25 ستمبر 2023 سے 20 اکتوبر 2023 ہے۔ وہیں پرائیویٹ پر میشن حاصل کرنے کیلئے 25 ستمبر 2023 سے 10 اکتوبر 2023 تک کا موقع دیا جا رہا ہے۔
(1) Private Permission Form- 25-09-2023 to 10-10-2023
(2) Registration Form all Classes- 25-09-2023 to 20-10-2023
رجسٹریشن کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد درجہ فوقانیہ اور مولوی امتحانات فارم 25 اکتوبر سے 20 نومبر 2023 تک آن لائن بھرے جائیں گے۔
Fauquania/Maulvi Exam Form- 25-10-2023 to 20-11-2023
وسطانیہ ایویلیوشن ( امتحان ) 2024 کے فارم آن لائن مورخہ 02.12.2023 سے 31.12.2023 تک بھرنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
فوقانیہ ومولوی سال 2024 امتحانات کی متوقع تاریخ مورخہ 16.01.2024 متعین کی گئی ہے۔
وسطانیہ ایویلیوشن (امتحان) 2024 کا انعقاد ماہ فروری 2024 کے پہلے ہفتہ میں متوقع ہے۔
مزید اطلاعات کیلئے درج ذیل نمبر پر دفتری اوقات میں رابطہ کریں۔7860 225 612 91