POSTS
نتیش کمار نے مختلف شعبہ میں بہت بہترین کام کر ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے،آصف اقبال
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مختلف شعبہ میں بہت بہترین کام کر ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے جسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے مذکورہ باتیں سماجی خدمت گار آصف اقبال نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ کئے گئے کاموں سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ہے جو سماج میں اور سرزمین پر عیاں بھی ہوتا ہے لیکن غریبی کے خاتمہ کئے جانے میں یہ بھی ناکامیاب رہے ہیں انہوں نے آگے کہا کہ اس دفعہ کے نیتی آیوگ کے رپورٹ کے مطابق غریبی کے معاملے میں بہار پہلے جھارکھنڈ دوسرے اتر پردیش تیسرے مقام پر ہے کہا جا سکتا ہے کہ ہندوستان میں غریبی کے تعلق سے اتر پردیش کا مقابلہ بہار اور جھارکھنڈ جیسے صوبہ سے ہے