اہم خبریںبہاردہلی

نئے سال میں وزیر اعلی نے دیابڑا تحفہ ! پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

نئے سال میں وزیر اعلی ہیمنت سورین کا بڑا تحفہ، Jharkhand میں 25 روپے فی لیٹر سستہ ملے پیٹرول ۔

رانچی : ملک میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت نے نئے سال کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو بڑا تحفہ دیا ہے ۔ ہیمنت سورین کی حکومت نے ریاست میں پیٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹرکی کمی کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم ہیمنت سورین حکومت نے یہ راحت صرف دو پہیہ
گاڑیوں کیلئے دی ہے ۔ در اصل بدھ کو جھارکھنڈ حکومت کے 2 سال مکمل ہونے کے موقع پر جھارکھنڈ وزیر اعلیٰ کے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کر کے بتایا گیا کہ اب ریاست میں دو پہیوں والی گاڑیوں کو پٹرول پر 25 روپے فی لیٹر کی راحت دی جائے گی ۔

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی کے دفتر نے ٹویٹ کر کے لکھا : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے ، جس کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، لہٰذا حکومت ریاستی سطح پر دو پہیہ گاڑیوں کے لئے پیٹرول پر 25 روپے فی لیٹر کی راحت دے گی ، اس کا فائده 26 جنوری 2022 ملنا سے شروع ہوگا ۔

بتادیں کہ اس وقت جھارکھنڈ کی راجدهانی رانچی میں ایک لیٹر پیٹرول 98 روپے 52 پیسے کی قیمت سے فروخت ہو رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت 91 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہے ۔ اب ایسی صورتحال میں پٹرول پر 25 روپے في لیٹر کی کمی سے جھارکھنڈ کے لوگوں کو کافی راحت ملنے والی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button