منی گاچھی تھانہ میں تعینات چوکیدار شیوجی پاسوان عہدے سے برطرف
شراب مافیا کے بارے میں غلط جانکاری دینے، ملزم کو بچانے اور گمراہ کن رول نبھانے کے الزامات کی تصدیق کے بعد ڈی ایم کی کارروائی
دربھنگہ۔ محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
منی گاچھی تھانہ میں تعینات چوکیدار شیوجی پاسوان کو ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کی بنیاد پر سروس سے برخاست کردیا ہے۔
ایس ایس پی بابورام نے اتوار کو چوکیدار کی برخاستگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منی گاچھی تھانہ کے مہتھور گاوں رہائشی شراب مافیا امر ساہ کے متعلق کوئی انفارمیشن نہیں دینے اور ملزم کی گرفتاری میں تعاون نہیں دیکر اس سے متعلق غلط جانکاری دینے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد چوکیدار شیوجی پاسوان کے خلاف محکمہ جاتی جانچ شروع کی گئی تھی جس میں الزامات سچ ثابت ہونے پر کارروائی کے لئے ڈی ایم سے سفارش کی گئی تھی ۔چوکیدار کے خلاف عائد الزامات کی تصدیق کے بعد ڈی ایم نے انہیں فوری عہدے سے برطرف کردیا۔