اہم خبریںبہارتعلیم و روزگاردربھنگہ

ململ کے "وادی فاطمہ میں "ابنائے ندوہ دربھنگہ کمشنری کی انتخابی میٹنگ

مولانا طارق شفیق ندوی دوسری میقات کے لئے بلا مقابلہ کنوینر منتخب


مولانا فاتح اقبال ندوی دربھنگہ کمشنری کے صدر اور مولانا رحمت اللہ عارفی ندوی جنرل سکریٹری منتخب



جالے(قومی ترجمان) مدھوبنی ضلع کے ململ گاؤں میں مدرسہ چشمہ فیض ململ کے زیر اہتمام (دربھنگہ کمشنری )کے ابنائے ندوہ کی انتخابی میٹنگ کنوینر مولانا طارق شفیق ندوی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں کل 140/فضلاء ندوہ نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز قاری غزالی استاد مدرسہ چشمہ فیض ململ کی تلاوت سے ہوا ڈاکٹر مولانا نورالسلام ندوی نے خوبصورت لب ولہجہ میں نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔انہوں اپنی افتتاحی خطاب میں تحریک ندوہ اور دارالعلوم ندوہ پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہار کا اور ندوہ کا ایک دوسرے سے ایک خاص تعلق ہمیشہ سے اس لئے بھی رہا کہ اس کے بانی حضرت مولانا محمد علی مونگیری رحمہ اللہ کا تعلق بہار سے ہی تھا ،

مدرسہ چشمہ فیض ململ کے ناظم فاضل نوجوان مولانا فاتح اقبال ندوی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا اس سرد لہر میں اس بڑی تعداد میں ابنائے ندوہ کی شرکت اپنے مادر علمی ندوہ سے تعلق اور محبت ہی کی بنیاد پر ممکن ہو سکا ہے ، جوائنٹ کنوینر مولانا نجیب الرحمن ململی نے سالانہ رپورٹ پیش کیا اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ، مفتی ہمایوں اقبال ندوی ارریہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ فضلاء ندوہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ زمانے کے نشیب و فراز پر نظر رکھیں ، مولانا محمد اسعد ندوی جوائنٹ کنوینر نے اپنے پر مغز خطاب کے دوران ندوہ کی تحریک پر تفصیلی گفتگو کیا اور اس کے مقاصد پر روشنی ڈالی ، مولانا کفیل الدین ندوی استاد خلفاء راشدین پورنیہ نے کہا کہ ہماری اس تنظیم کا مقصد امت میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے اور تعلیمی ڈھانچے کو بہتر کرنے کے ساتھ مکاتب اور اسکول کا قیام بھی داخل ہے ،

انہوں نے کنوینر مولانا طارق شفیق ندوی کو تنظیم کا مضبوط حصہ بھی کہا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، اخیر میں تنظیم کے کنوینر مولانا طارق شفیق ندوی نے اپنے صدارتی خطاب میں تحریک ندوہ اور تنظیم ابنائے ندوہ کی افادیت پر تفصیلی بات کی ، انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم، صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، ناظم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ پوری امت کے لئے اور خاص طور پر ابنائے ندوہ کے لئے خدائی عطیہ ہیں ، انہوں نے اپنے نوجوان فضلائے ندوہ سے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہیکہ ہم ندوہ کے وقار کا خیال رکھیں اس لئے کہ یہ ساری قوتیں جو لکھنے پڑھنے اور بولنے کی ہے یہ سب ندوہ اور وہاں کے اساتذہ کی رہین منت ہے ،اس لئے شوشل میڈیا پر سرگرم ارکان تیکھی اور بھدی تنقیدوں سے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کریں ، اپنی گفتگو کے دوران مولانا طارق شفیق ندوی اکابرین ندوہ اور ندوہ کا تذکرہ بار بار دہراتے رہے اس دوران ان کی پلکیں بار بار بھیگتی رہیں ،

انہوں نے کہا کہ ہم سب ندوہ کے معاون ہیں اس لئے ہم کہ سکتے ہیں کہ ندوہ کی تائید ہماری تنظیم کے فیصلہ کو حاصل رہے گی ، تبدیلی نصاب سے متعلق انہوں کھل کر بات کی اور کہا کہ ندوہ روز اول سے نصاب کی تبدیلی کا علمبردار رہا ہے اور حسب ضرورت اپنے نصاب میں تبدیلی کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی زمانہ کے تقاضوں کو نظر میں رکھتے ہوئے اپنے نصاب کو ترتیب دینے کا پابند ہے یہی وجہ ہیکہ آج پوری دنیا میں ندوہ کے نصاب کوعام مقبولیت حاصل ہے ،


دوسری نشست کی نظامت تنظیم کے جوائنٹ کنوینر مفتی آصف انظار ندوی نے کیا اور انہوں نے تعلیم ، نصاب تعلیم ، مکاتب اور ماڈل اسکول کے قیام کی افادیت پر گفتگو کی اور اپریل کے مہینہ میں تنظیم ابنائے ندوہ کے بینر تلے اپنے آبائی گاؤں نسیم آباد پاکٹولہ ضلع سیتا مڑھی میں ایک ماڈل اسکول کا قیام بھی عمل میں لائنگے ،
اس کے بعد انتخاب کا عمل شروع ہوا اگلے میعاد کے لئے بحیثیت کنوینر مولانا طارق شفیق ندوی کا نام پیش کیا گیا جس کی تائید ڈاکٹر مولانا نورالسلام ندوی نے پہلے کیا اور پھر باتفاق رائے تنظیم ابنائے ندوہ بہار کے دوسری میقات کے لئے کنوینر مولانا طارق شفیق ندوی طے ہوئے ،جب کہ مولانا اپنی علالت کی وجہ کر بار بار انکار کرتے رہے لیکن اخیر میں مولانا کفیل الدین ندوی استاد خلفاء راشدین پورنیہ نے ان کے نام پر مہر لگا دیا اور مولانا طارق شفیق ندوی انکار نہیں کر پائے ،


اسکے بعد دربھنگہ کمشنری کےلئے اتفاق رائے سے بحیثیت سرپرست مولانا معین الدین ندوی ناظم تعلیمات مدرسہ چشمہ فیض ململ ، صدر مولانا فاتح اقبال ندوی ناظم مدرسہ چشمہ فیض ململ ، نائب صدور مولانا امتیاز احمد ندوی ایکہتہ ، مولانا افضل امام فاروقی ،طے کئے گئے ، جبکہ جنرل سکریٹری مولانا رحمت اللہ عارفی ندوی اور سکریٹری مولانا نیر اقبال ندوی دربھنگہ اور خازن ارشد دلکش ندوی طے کئے گئے ، بحیثیت ممبر مولانا صفت اللہ عارفی ندوی ،مولانا مبشر عبداللہ ندوی ،مولانا اخلاق الرحمن ندوی دربھنگہ ، مولانا شاہد ندوی سمستی پور ، یعقوب مرتضی ندوی ایڈووکیٹ ،منتخب ہوئے ،مولانا کفیل الدین ندوی کی صدارتی خطاب اور دعا پر مجلس اختتام کو پہونچا ،دعا کے بعد پوری ندوی برادری مولانا نجم الہدی ندوی کی دعوت پر ان کی کوششوں سے بنائے جارہے ماڈل اسکول پر بھی گئے جہاں نجم الہدی ثانی نے مولانا طارق شفیق ندوی کو شال اوڑھا کر استقبال کیا اور ان کی مختصر گفتگو کے بعد دعا کا اہتمام ہوا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button