مفت راشن دینے سے کرے انکار، تو اس نمبر پر کریں کال، فوری ہوگی کارروائی
پٹنہ : 13 /جنوری – اگر کسی راشن کارڈ ہولڈر کو فوڈ سیکورٹی اسکیم سے یا پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے ذریعہ مفت اناج حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے تو وہ ایس ڈی او آفس سے شکایت کرسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ اس ٹول فری نمبر 1800 3456 194 اور 1967 پر بھی شکایت کر سکتے ہیں ۔ ونے کمار سکریٹری فوڈ اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق غریبوں کے لیے لاگو کی گئی پردھان منتری غریب کلیان اناج یوجنا کے تحت اگر کسی عوامی تقسیم کے نظام ( پی ڈی ایس ) کی دکان میں مفت راشن دینے میں عدم تعمیل کی شکایت ہوتی ہے تو پھر سخت ایکشن لیا جائے گا ۔
فوڈ سیکیورٹی اسکیم کے ذریعے اناج نہ دینے پر 1800 3456 194 پر کال کر سکتے ہیں ۔اناج نہ دینے پر اس 1967 فون نمبر پر بھی شکایت کی جاسکتی ہے ۔مفت راشن نہ دینے کی شکایت پر سخت کارروائی کا حکم
فائدہ اٹھانے والے اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی PDS کی دکان سے راشن لے سکتے ہیں ۔
- سکشمتا – 2 کا رزلٹ ڈاؤن لوڈ کریں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
کورونا انفیکشن کے پیش نظر خوراک کے سکریٹری ونے کمار نے تمام ڈی ایم کو راشن کی تقسیم کے دوران نگرانی بڑھانے کی ہدایت دی ہے ۔ دسمبر کے لیے اناج کی تقسیم 15 جنوری تک یقینی بنانے کو کہا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورٹیبلٹی کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کو یہ آزادی ہے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی پی ڈی ایس کی دکان سے راشن اٹھا سکتے ہیں۔پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے تحت ہر استفادہ کنندہ کو 5 کلو راشن ( 2 کلو گیہوں اور 3 کلو چاول ) مفت دیا جاتا ہے ۔
اس اسکیم میں ان لوگوں کو بھی اناج دیا جا رہا ہے جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے۔ ان کے پاس آدھار کارڈ ہونا ضروری ہے ۔ اگر کوئی فوڈ سیکورٹی اسکیم کے تحت یا پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے ذریعہ مفت اناج فراہم کرنے سے انکار کرتا ہے تو ٹول فری نمبر 3456 194 6 اور 1967 1800 پر شکایت کی جا سکتی ہے ۔