بہارکٹیہار

معہدالھدی للبنات شریف گنج کٹیہار بہار کا سالانہ انعامی مسابقہ اختتام پذیر

✍️محب اللہ عبدالواحد پورنیہ

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ہر دور اور ہر زمانے میں زبان وقلم کی ایک الگ ہی پہچان اور اہمیت رہی ہےاور تمام اکناف عالم میں ان کو امتیازی مقام حاصل رہا ہے، ان کے شہسوار چاہے دنیا کے جس گوشے سے متعلق ہوں اگر ان کو اپنایا اور ان کا سہارا لیا، تو بہت قلیل عرصہ میں اپنی رسائی کی حد تک ڈنکا بجا کر رکھ دیا ہے ۔ان کا معاملہ (جس کی لاٹھی اس کی بھینس) سے کچھ کم نہیں۔اس میدان میں مہارت اور کمانڈ حاصل کرنے کا انحصارتوفیق الہی کے بعد ذوق اور دلچسپی پر بھی ہے اور مشق کی بات تو کچھ الگ ہی ہے ،جو اپنے مقام سے ٹل ہی  نہیں سکتا، یعنی اگر کوئی اس سے کم  پرمصالحت(compromise) کرنا چاہے تو اس کے لیے اس میدان میں کوئی گنجائش نہیں۔

لہذا! اس سلسلے کو تقویت دینے اوراس میدان کے  شہسواروں کے قدموں کو مزید پائیدار اور مستحکم کرنے کے لیے  مدارس، اسکولز اور کالجز کے اندر گاہے بگاہے تحریری ، تقریری ،ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔تاکہ اس فن کے راغبین کے اندر اس کی روح حقیقی پھونکی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

گھریلو علاج / Home Remedies : جسم پر جگہ جگہ خارش شروع ہو گئی ہے تو ان 5 گھریلو ٹوٹکوں پر کریں عمل ، آپ کو خارش کے مسئلے سے مل جائے گی نجات

اس سلسلے کی ایک جھلک معہدالھدی للبنات شریف گنج کٹیہار کا ایک سرگرم عمل شعبہ ، انجمن اصلاح اللسان کے بینر تلے دیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔

نا چیز بحیثیت حکم مدعو تھے، یہی وجہ ہے کہ پروگرام کو قریب سے دیکھنے کی توفیق نصیب ہوئی۔اور الحمدللہ پروگرام کو قریب سے دیکھ کر دل میں اتنی خوشیاں بحال ہو گئیں کہ ان مساہمںین و مساہمات کی کاوشوں پر کچھ خامہ فرسائی کئے بنا رہا نا گیا ۔ سلام ان کے حوصلوں کو سلام ان کے جذبات کو۔

معہدالھدی للبنات شریف گنج کٹیہار بہار کا سالانہ انعامی مسابقہ اختتام پذیر

یہ پروگرام دس زمروں پر مشتمل تھا ، پروگرام تلاوت کلام اللہ سے شروع ہو کر اردو، ہندی،انگریزی تقاریر،ایک مکالمہ اور تین ڈراموں سے ہوتے ہوئے اپنے انجام کو پہنچا۔

مساہمین نہایت ہی نرالے انداز میں پروگرام پیش کیے اور  بہت ہی بے باکی کے ساتھ اپنے اندر پنہا جواہرات کو بکھیرا۔

معہدالھدی للبنات شریف گنج کٹیہار بہار کا سالانہ انعامی مسابقہ اختتام پذیر

دل تو اس وقت چھو گیا جب چند معصوموں نے( ١ ) نماز (٢ ) سوتیلی ماں کے عنوان پر نہایت دلکش انداز میں ڈرامہ پیش کیا۔اور ناظرین کو مثبت انداز میں ایک خاموش پیغام دینے کی کوشش کی ،جو ناظرین کے لیے مشعل راہ کام کرےگا ان شاء اللہ تعالیٰ۔
اللہ تعالیٰ ان معصوموں کے جذبات اور حوصلوں کو تا دمِ حیات برقرار رکھے، انہیں راست‌باز اور راست گو بناۓ اور صحت و عافیت کے ساتھ خدمت خلق پر بحال رکھے

معہدالھدی للبنات شریف گنج کٹیہار بہار کا سالانہ انعامی مسابقہ اختتام پذیر

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।

پروگرام کو انجام تک پہنچانے میں چند ایک اشخاص کا اہم کردار رہا، جن میں معہدالھدی کے ڈائیریکٹر شیخ صغیر احمد سلفی صاحب۔ بہار اردو ٹیچرس ایسوسیشن کے جنرل سیکرٹری شیخ شفیق عالم ندوی صاحب  شیخ یعقوب محمدی صاحب شیخ ماہتاب عالم سنابلی صاحب شیخ عبد الباقی فیضی صاحب شیخ ولی احمد عثمانی صاحب ماسٹر تنویر عالم صاحب ماسٹر وسیم اقبال صاحب ماسٹر جاوید صاحب ماسٹر شمیم اختر صاحب وغیرہ پیش پیش و کوشاں رہے۔


الحمدللہ پروگرام ہرناحیے سے کامیاب رہا

بڑی تعداد میں قرب و جوار سے تشریف لائے ہوئے گارجین و مہمنان نے از اول تا آخر پروگرام کو دیکھا اور سنا اور بہت دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈھیر ساری دعاؤں سے بھی نوازا۔اخیر میں جمیع مساہمںین و مساہمات کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے تمامی حاضرین کے شکریے کے ساتھ مجلس کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس چمنستان علم وہنر کو تا قیامت تعمیر قوم وملت کی راہ پر گامزن رکھے۔ آمين

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button