مظفر پور (قومی ترجمان) ضلع مظفر پور کے کڑھنی بلاک مادھوپور سوستا پنچایت کے بشن پور گیدھا گاؤں کے رہنے والے مختار عالم اور تبسم پروین کے بیٹے محمد سعد نے NEET کے امتحان میں 615 نمبر حاصل کر کے علاقے کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ محمد سعد چار بھائیوں اور ایک بہن میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ان کے دادا مرحوم محمد عثمان غنی تھے۔ اس نے سال 2019 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے میٹرک کا امتحان ٹاپ ٹین میں پاس کیا تھا اور پچھلے سال اسی یونیورسٹی سے انٹر کا امتحان بھی 88 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کیا تھا-
اس نے آن لائن میڈیم کے ذریعے بغیر کسی کوچنگ میں گئے NEET کی تیاری کی اور اپنی دوسری کوشش میں کامیاب ہوا۔ محمد سعد کا مقصد اچھا اور بڑا ڈاکٹر بن کر معاشرے کی خدمت کرنا ہے، ان کی کامیابی پر اہل علاقہ اور اہل خانہ میں خوشی کی لہر ہے۔
اپنے والدین اور اپنے استاد کے علاوہ سعد نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے بھائی محمد امیر اللہ (معلم و صوبائی سکریٹری بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ) کو دیا ہے جنہوں نے وقتاً فوقتاً اس کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی! دادی زبیدہ خاتون، چھوٹے دادا عبدالسبحان، چچا محمد رفیع عالم، نانا ارشد علی (ریٹائرڈ، محکمہ ریلوے) ماموں شکیل احمد (محکمہ ریلوے )
عطا الرحمان (فوفا)، پھوپھی ریحانہ خاتون (معلمہ)، بڑے بھائی انس عالم انجینئرنگ طالب علم جامعہ ملیہ اسلامیہ)، چھوٹا بھائی دانش (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کامرس کا طالب علم)، چھوٹا بھائی عدنان، بہن آمنہ، حافظ ذیشان، فیضان، پھوپھی شاہینہ، بھابی شاہین پروین(معلمہ)، تمام رشتہ دار اور مقامی لوگوں نے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے روشن مستقبل کی دعائیں دی!
گاؤں والوں کے مطابق محمد سعد بچپن سے ہی ذہین تھا۔ ان کے والد مختار عالم دہلی میں ایک نجی کمپنی میں کام کرتے ہیں۔