اہم خبریںبہارتعلیم و روزگارمظفر پور

مظفر پور : مڈل اسکول سون برسا ساہ میں اردو پیپر کا امتحان نہیں لینے پر ڈی ای او سے شکایت

مظفر پور : سرکاری اسکول میں اردو کا امتحان نہیں لینے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ معاملہ ضلع مظفرپور ،کڑھنی کے مڈل اسکول سون برسا ساہ کا ہے ۔یہاں اردو پرچہ کا امتحان نہیں لینے پر ڈی ای او سے شکایت کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شیڈول کے مطابق اسکولوں میں سالانہ امتحان ہو رہا ہے۔ شیڈول کے مطابق اردو کا امتحان منگل کو ہونا تھا لیکن اس اسکول میں اس کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ ایچ ایم پر اردو کے اسباق پڑھنے میں رکاوٹ ڈالنے کا بھی الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اردو معلم جناب سراج کے مطابق اسکول میں ان کی تقرری ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں لیکن اردو پڑھانے کی اجازت نہیں ہے۔

قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے ڈی ای او سے اس معاملے کی شکایت کی ہے۔ اسی دوران مظفرپور کے ڈی ای او عبدالسلام انصاری نے کہا کہ امتحان کا انعقاد نہ کرنا ایک سنگین معاملہ ہے۔ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button