Uncategorized

مردہ شخص ایک دن بعد ہوا زندہ، ڈیپ فریزر میں رکھی گئی تھی لاش

اتر پردیش (قومی ترجمان) "جاکو کو رکھے سائیں مار سکے نہ کوئی” یہ شعر تو آپ نے کئی بار سنا ہوگا،اترپردیش کے مرادآباد میں ایسا ہی کچھ ہوا ہے ۔دراصل اتر پردیش میں سڑک حادثے کے بعد مردہ قرار دیا گیا ایک 45 سالہ شخص فریزر میں رات گزارنے کے بعد زندہ ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یوپی کے مراد آباد میں موٹر سائیکل کی ٹکر میں زخمی ہونے والے شری کیش کمار کو تشویشناک حالت میں کلینک لایا گیا تھا۔

اسے مزید علاج کے لیے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کے بعد اس کی لاش جمعہ کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ راجندر کمار نے اتوار کو خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے ان کا معائنہ کیا۔ اس کے زندہ ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے تھے، اس لیے اسے مردہ قرار دیا گیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی اور لواحقین کے پہنچنے تک لاش کو مردہ خانے میں رکھا گیا۔ انھوں نے کہا تقریباً چھ گھنٹے کے بعد جب پولیس ٹیم اور اس کے اہل خانہ کاغذی کارروائی شروع کرنے لاش کے قریب پہنچے تو اس شخص کی سانسیں چل رہی تھیں۔

کمار نے بتایا کہ اس شخص کا علاج دوبارہ شروع کیا گیا حالانکہ وہ ابھی تک کوما میں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔ڈاکٹروں نے غلطی سے اسے مردہ کیسے قرار دیا اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button