دربھنگہ

مدرسہ رحمانیہ گرڑی میں ملحقہ مدارس کے اساتذہ کی ٹریننگ جاری،

جنس و صنف، شوہر ۔بیوی کے حقوق اور آئین ہند اور اسلام سمیت کئی اہم موضوعات پر تربیت یافتگان نے سرگرمیاں پیش کیں،


دربھنگہ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
جالے بلاک کے مدرسہ رحمانیہ گرڑی میں بدھ بھی ملحقہ مدارس میں تعلیمی پروگرام برائے نو بالغان کی ٹریننگ جاری رہی ۔جنس اور صنف کے درمیان فرق مولانا  محمد عمران مدرسہ اخترالعلوم کوئلہ استھان،آئین ہند اور اسلام محمد ریاض سلفی مدرسہ حقانیہ دیورا بندھولی،سیڑھی اور پھسلن کا کھیل محمد نوشاد مدرسہ نورالاسلام ریونڈھا جالے،ڈرامہ ،وقت پر اسکول یا ضرورت مند کی مدد محمد تنویر ،حالات کا تجزیہ مولانا حفظ الرحمن قاسمی ،مدرسہ قاسم العلوم دوگھرا، شوہر اوربیوی کے حقوق ،حافظ قمر عالم مدسہ جدید جالے ،ڈاکٹر کی کہانی ،معین الدین نے  پوری دلچسپی سے سرگرمی پیش کی۔
       پروگرام کے آغاز پر فیسلیٹر حافظ محمد رضوان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اب تک کے جو ٹریننگ گذرے ہیں وہ تمام پہلوؤں سے اچھے اور بہتر ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس بہتر کامیابی میں اس پروگرام کے کوآرڈینٹر ڈاکٹر فیض احمد اور اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر افروز عالم کے ساتھ ٹرینر حافظ محمد عرفان ،رقیہ بدر اور غزالہ یاسمین اور آپ کی بہتر تیاری کی وجہ سے ممکن ہوسکا ۔
      ٹرینر حافظ محمد عرفان نے پروگرام کے آغاز پر اپنی ہدایت کے بعد پچھلی سرگرمیوں  پر  مختصر تبصرہ کرتے ہو ئے اگلی سرگرمی کا اعلان کیا۔
        شوہر و بیوی کے حقوق اور ذمہ داریاں کے عنوان سے حافظ قمر عالم مدرسہ جدید جالے نے اپنی سرگرمی پیش کرتے ہوئے کہا کہ  شوہر کو اپنی بیوی کے ساتھ عدل  اور نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے زندگی گذارنی چاہئے۔  بیوی کے نان نفقے کی مکمل ذمہ داری شوہر کو قبول کرنی چاہئے، شوہر بلاوجہ اپنی بیوی کی سرزنش نہ کرے ۔انہوں نے قرآن کے حوالے سے کہا کہ اللہ کہتا ہے کہ مقدور والا اپنے مقدور کے موافق خرچ کرے اور اگر تنگ دست ہوتو جو کچھ اللہ نے اسے دیا ہے اس میں سے خرچ کرے ،اللہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا ، مگر اسی قدر جو اسے دے رکھا ہے ،عنقریب  اللہ تنگی کے بعد آسانی کردے گا۔
      آج کی سرگرمی میں وقت پر اسکول یا ضرورت مند کی مدد کے عنوان سے ایک خوبصورت ڈرامہ محمد تنویر مدرسہ مصباح العلوم صادق پور بگھا کے ذریعہ  پیش کیا گیا  جس میں اس بات کو واضح کی گئی کہ اسکول جاتے ہوئے اگر کوئی ضرورت مند مل جائے تو ہمارا اخلاقی فریضہ ہے کہ جس میں شاگرد کا کردار عتیق الرحمن ،محمد رضوان ،سجاد زاہدی مدرسہ حقانیہ دیورا بندھولی  نے جب کہ استاد کا کردار مظفر عالم مدرسہ بنات خلیفہ ریوڑھا نے  ادا کیا ۔
    اپنی تجزیاتی گفتگو کے دوران مولانا محمد عرفان خان مدرسہ بنات خلیفہ ریوڑھا جالے نے کہا کہ انسانی زندگی میں ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ضرورت مندوں کی مدد کو فوقیت دیں اور اپنی درسگاہ میں بچوں کو اس جانب متوجہ بھی کریں۔
   حالات کا تجزیہ کے عنوان سے مولانا حفظ الرحمن قاسمی مدرسہ قاسم العلوم حسینیہ دوگھرا نے موجودہ وقت میں انٹرنیٹ جیسے حساس موضوع پر اپنی سر گرمی پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ہی حساس مسئلہ ہے اس لئے اس کو برتنے میں طلبہ کی رہنمائی کی جائے  ، ٹرینر غزالہ یاسمین نے  ہدایت دیتے ہوئے کہا چونکہ یہ ٹریننگ اساتذہ کو نو بالغان کے لئے دی جارہی ہے اس لئے سرگرمی کے دوران اپنے نوعمر بچوں کو ذہن میں رکھ کر بات کریں۔  آج کے تجزیاتی سرگرمی میں محمد وسیم اکرم،عظیمہ خاتون ،مولانا محمد عمار ،محمد قمر عالم ،ماسٹر ارشاد احمد خان ،ماسٹر شہباز ،شاذیہ بیگم ،رابعہ خاتون ،وغیرہ نے حصہ لیا ، آج کے پروگرام کی نگرانی مدرسہ رحمانیہ گرڑی کے سکریٹری الحاج مرزا مقصود بیگ نے کیا اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد صادق آرزو شریک ہوئے حافظ محمد رضوان کے شکریہ پر پروگرام اختتام ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button