محکمہ زراعت کے ملازم ابھیشیک آلوک پر لوٹ پاٹ کے دوران جان لیوا حملہ
دربھنگہ ۔محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو
جالے بلاک کے زراعت محکمہ میں اسسٹنٹ ٹیکنیکل منیجر کے عہدے پر فائز ابھیشیک آلوک پر جرائم پیشوں نےلوٹ پاٹ کے دوران جان لیوا حملہ کر شدید طور پر زخمی کر دیا جن کا علاج مقامی ریفرل اسپتال میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق معمول کے مطابق ابھیشیک آلوک دفتری کاموں کو نمٹا کر جالے سے اپنے گاؤں بسفی جارہے تھے اسی اثناء میں شام کے 7 بجے کمتول کے مسہری ٹولہ کے قریب تین سےچار کی تعداد میں جرائم پیشہ شراب کے نشے میں گاڑی کے سامنے آکر گاڑی روکنے کو کہا۔جیسے ہی بائک روکی گئی جرائم پیشہ افراد نے پندرہ سو روپے نقد سمیت موبائل پرس کے علاوہ کچھ سرکاری کاغذات چھین لئے۔ منع کرنے پر واردات میں ملوث جرائم پیشوں نے ان پر جان لیوا حملہ کر شدید طور پر زخمی کر دیا ۔اسی دوران موقع واردات سے گزر رہے ایک شخص بیچ بچاؤ کے لیے آئے تو جرائم پیشہ نے اُنکے ساتھ بھی مار پیٹ شروع کر دی مارپیٹ ہونے کی شور سن کر موقع واردات پر بڑی تعداد میں مقامی لوگ جمع ہوگئے مقامی لوگوں کو دیکھ جرائم پیشہ افراد فرار ہوگئے۔ مار پیٹ کر رہے جرائم پیشوں میں سے ایک جرائم پیشہ کی شناخت مقامی لوگوں کی مدد سے کر لی گئی ہے جس کے بعد اس واقعہ کی اطلاع مقامی لوگوں نے کمتول تھانہ کو دی ۔ کمتول تھانہ صدر سرور عالم نے بتایا کہ موہن سدا کے بیٹے اندل سدا کا نام سامنے آرہا ہے۔معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔تحریری شکایت ملنے پر کارروائی کی جائے گی۔