محض 75 روپے میں BSNL دے رہا ہے 50 دن کی میعاد کے ساتھ 2GB ڈیٹا اور کالنگ کی سہولت
بھارت سنچار نگم لمیٹڈ کمپنی(BSNL) اپنے صارفین کے لئے سستی قیمتوں پر بہت سے ریچارج پلان لاتی رہتی ہے۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک سستے ریچارج پلان کے بارے میں معلومات دینے جا رہے ہیں۔
بی ایس این ایل جیسی دیگر نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے برعکس جہاں
ایرٹیل 79روپے کے ریچارج میں اپنے صارفین کو 200 ایم بی ڈیٹا اور کالنگ کے فوائد فراہم کرتا ہے جس کی میعاد 28 دن ہے، بی ایس این ایل کمپنی کا 75 روپے کا یہ ریچارج پلان ائرٹیل کے 79 روپے کے ریچارج سے کسی بھی طرح کم نہیں ہے۔
بی ایس این ایل کمپنی 75 روپے کے ریچارج پلان میں 50 دن تک کی میعاد کی پیشکش کرتا ہے، جو اپنے آپ میں اس پلان کی سب سے بڑی خصوصیت ہے۔
بی ایس این ایل کے اس ریچارج پلان کی قیمت صرف 75 روپے ہے۔ 75 روپے میں کمپنی 50 دنوں کی میعاد کی فوائد صارفین کو فراہم کرتی ہے۔ ساتھ ہی جب آپ اس پلان کے تحت ملنے والے فوائد کے بارے میں سنیں گے تو یقیناً آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔
ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ BSNL کمپنی آپ کو 75 روپے کے اس ریچارج پلان میں 50 دن کی میعاد کے ساتھ 2GB ڈیٹا تک رسائی فراہم کرتی ہے۔جس کا مطلب ہے کہ آپ اس 2 جی بی ڈیٹا کو 50 دنوں تک کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں۔دوسری طرف Airtel کمپنی 79 روپے کے ریچارج میں صرف 200MB ڈیٹا فراہم کرتی ہے وہ بھی صرف 28 دنوں کے لئے۔
بی ایس این ایل کے اس پلان میں صارفین کو ڈیٹا کے علاوہ وائس کالنگ کے لیے 100 مفت منٹس ملتے ہیں جس کا فائدہ وہ کسی بھی نیٹ ورک پر اٹھا سکتے ہیں۔اس میں مقامی اور قومی کالیں شامل ہیں۔ 100 منٹ کے ختم ہونے کے بعد صارفین سے 30 پیسے فی منٹ چارج کیا جاتا ہے۔
اس پلان میں صارفین کو 5 دنوں کے لیے ڈیفالٹ PRBT (کالر ٹیون) بھی مفت دی جاتی ہے۔