مجرموں نے بائک پر جارہی لڑکی کو گولی مار کر کیا قتل
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)سمستی پور ضلع کے سرائےرنجن تھانہ حلقہ کے جھکڑا پنچایت کے کبرا چوڑ سڑک پر مجرموں نے ایک لڑکی کو گولی مار کر قتل کر دیا،واردات کے بعد سبھی مجرم آسانی سے فرار ہو گیا،لڑکی کی شناخت کریہارا گاؤں کی رادھا کماری کے طور پر کی گئی ہے،تھانہ انچارج راجا نے بتایا کہ واردات کی جانکاری ملنے کے بعد موقع پر پولیس پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر مزید کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے،انہوں نے کہا کہ مجرموں نے بائک پر بیٹھی لڑکی کو سر میں گولی ماری ہے،لڑکی بائک پر کسی لڑکے کے ساتھ بیٹھ کر تقریباً 9 بجے شب کہیں جا رہی تھی،اور اسکے پیچھے دو بائک تھیں ، لڑکی کے ہاتھ میں مہندی سے انکیت جھا لکھا ہؤا ہے، بائک پر بیٹھے مجرموں کو مقامی باشندے نہیں پہچان پائے،مجرم گولی مارنے کے بعد آسانی سے فرار ہو گیا،گولی لگنے کے بعد لڑکی بائک سے نیچے گری کچھ دیر بعد جب مقامی باشندے اس راستے سے گزر رہے تھے تب انکی نظر مذکورہ لڑکی پر پڑی،جیسے ہی مذکورہ لڑکی کی گولی لگنے کی خبر مقامی باشندوں کو ہوئی دیکھتے ہی دیکھتے مقامی باشندوں کا ہجوم امنڈ پڑا مقامی باشندوں نے اسکی جانکاری مقامی تھانہ انچارج کو دی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانہ انچارج پولیس اہلکار کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سمستی پور بھیج دیا،لاش کے پاس سے پولیس نے ایک کھوکھا بھی برآمد کیا،لڑکی بلو رنک کا جنس و کالی ٹی شرٹ پہنے ہوئی تھی، مقامی باشندوں کے مطابق یہ معاملہ عشق کا لگ رہا ہے ویسے پولیس ہر پہلو پر غور و خوض کر رہی ہے