اہم خبریں

قافیہ ہمارے ردیف اور بحر تمہارے کے عنوان سے بزم راج کا شعری پروگرام شروع

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر/قومی ترجمان بیورو) نئے شاعراور اردو ادب سے ذوق رکھنے والوں میں اردوکے تئیں فکر پیدا کرنے کے لئے شاعر شبیر انصاری راج نے بزم راج گروپ تشکیل دی ہے۔اس گروپ میں ملک ہندوستان کے مختلف ریاستوں سے پرانے اور نئے شاعروں کو مدعو کرکے وجود میں لایا گیاہے۔قافیہ ہمارے ردیف اور بحر تمہارے کے عنوان سے بزم راج ایک شعری پروگرام کا آغار کر رہا ہے جس میں تمام شعرائے کرام شریک ہو کر پروگرام کو کامیاب بنائیں گے ۔گروپ کے ایڈمین شاعر مسٹر شبیر انصاری راج نے بتایا کہ بزم راج کا مقصدنئے قلمکاروں میں تخلیقی صلاحیت کو فروغ دینا اور ان کی شعری فکر و فن میں تازگی بھرنا ہے۔


بزم کی شروعات 26 جون بروز سنیچر 9 بجے صبح میں ہوگی جو 27 جون بروز اتوار 3 بجے سہ پہر تک جاری رہے گا۔
بزم کی جانب سے قافیہ دیا جائے گا ،ردیف اور بحر شعراء اپنی مرضی سے استعمال کریں گے۔


ہر شعراء ایک ایک شعر کہیں گے ایک سے زائد کی گنجائش نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام شعرائے کرام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے گزشتہ شعری پروگرام میں حصہ لے کر گروپ کو نئی وسعت دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button